30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کِتَابُ الشَّہَادَات
کبیرہ نمبر437: جھوٹی گواہی د ینا
کبیرہ نمبر438: جھوٹی گواہی قبول کرنا
احادیث ِ مبارکہ میں جھوٹی گواہی کی مذمت:
{1}… حضرت سیِّدُنا ابو بکرہ نفیع بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ ہم رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے 3 مرتبہ ارشاد فرمایا: ’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں ؟‘‘ہم نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ضرور ارشاد فرمائیں۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اوروالدین کی نافرمانی کرنا ہے۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ٹیک لگائے تشریف فرماتھے پھرسیدھے ہوکر بیٹھے گئے اور ارشاد فرمایا: ’’یاد رکھو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا(بھی کبیرہ گناہ ہے)۔‘‘ (را وی فرماتے ہیں ) آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بار بار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم کہنے لگے کہ ’’کاش! آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خاموشی اختیارفرمائیں۔‘‘ (۱)
{2}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کبیرہ گناہ یہ ہیں : (۱) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲) والدین کی نافرمانی کرنا (۳) کسی جان کو قتل کرنا اور (۴) جھوٹی قسم کھانا۔‘‘ (۲)
{3}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کبیرہ گناہوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا اور کسی جان کو قتل کرنا کبیرہ گناہ ہیں۔‘‘ پھر فرمایا:’’کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اور وہ جھوٹ بولنا ہے یا فرمایا: جھوٹی گواہی دینا ہے۔‘‘ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الشھادات، باب ماقیل فی شھادۃ الزور، الحدیث:۲۶۵۴، ص۲۰۹۔
2…صحیح البخاری،کتاب الأیمان والنذور، باب الیمین الغَموس…الخ، الحدیث:۶۶۷۵،ص۵۵۸۔
3…صحیح البخاری،کتاب الأدب، باب عقوق الوالدین من الکبائر، الحدیث:۵۹۷۷،ص۵۰۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع