دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

باب القسمۃ

کبیرہ نمبر435: تقسیم کرنے میں ظلم کرنا

کبیرہ نمبر436: قیمت لگانے میں ظلم کرنا

قریش کی فضیلت:

حضرت سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک گھر میں تشریف فرما ہوئے جہاں قریش کا ایک گروہ تھا، آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چوکھٹ کے دونوں اطراف پکڑ کر فرمایا: ’’کیا گھر میں قریش کے علاوہ بھی کوئی ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کی:’’سوائے ہمارے بھانجے کے کوئی نہیں۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’قوم کا بھانجا انہی میں سے ہوتا ہے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا: ’’یقینا یہ خلافت کا معاملہ قریش میں رہے گا جب تک کہ لوگ ان سے رحم طلب کریں تو یہ رحم کریں اورجب فیصلہ کریں تو عدل کریں اور جب تقسیم کریں تو انصاف کریں اور ان میں سے جس نے ایسانہ کیااس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔‘‘ (۱)

تنبیہ:

میں نے کسی کو مذکورہ دونوں گناہوں کو کبیرہ شمار کرتے ہوئے نہیں پایامگر پہلے گناہ کے متعلق صریح حدیث ِ پاک موجود ہے اور دوسرے کو اسی پر قیاس کیا جائے گا بلکہ یہ ان گناہوں میں سے ہے جن کے کبیرہ ہونے پر حدیث ِ پاک دلالت کرتی ہے کیونکہ تقسیم میں ظلم کرناکہ جس پر مذکورہ عام لعنت کی وعید ہے، حصوں اور قیمت لگانے میں ظلم کرنے کو شامل ہے۔

 

۞۞۞۞۞۞۞

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط، الحدیث:۲۵۶۳،ج۲،ص۷۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن