30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{69}…جب عبد اللہ بن اُبیمنافق لعین نے اس سفر میں کہا جس میں لوگوں کو تکلیف پہنچی تھی کہ،
لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰی مَنْ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللہِ حَتّٰی یَنۡفَضُّوۡا ؕ (پ۲۸، المنافقون:۷)
ترجمۂ کنزالایمان:ان پر خرچ نہ کروجورسول اللہکے پاس ہیں یہاں تک کہ پریشان ہوجائیں۔
اورکہا: لَئِنۡ رَّجَعْنَاۤ اِلَی الْمَدِیۡنَۃِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْہَا الْاَذَلَّ ؕ (پ۲۸، المنافقون:۸)
ترجمۂ کنزالایمان:ہم مدینہ پھرکرگئے تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت ذلت والا ہے۔
تو حضرت سیِّدُنا زید بن ارقم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت ِ بابرکت میں حاضرہو کر اس کی خبر دی تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِبْنِ اُبَیّ کو بلوایا تو وہ قسم کھاکر کہنے لگا کہ اس نے ایسا نہیں کہا۔ تو منافقین نے کہا:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! زید نے آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے جھوٹ بولا ہے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو انتہائی جلال آ گیا یہاں تک کہ حضرت سیِّدُنا زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی تصدیق میں سورہ ٔمنافقون کی یہ آیاتِ مبارکہ نازل ہوئیں پھر آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے منافقین کو بلایا تاکہ آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان کے لئے استغفار کریں تو انہوں نے اپنے منہ پھیر لئے۔(۱)
{70}…حضرت سیِّدُنا ابو سفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بیوی ہند بنت ِ عتبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے بارگاہِ نبوی میں حاضر ہو کر عرض کی:ابوسفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مال کو روک کررکھنے والے ہیں ، مجھے اتنا مال نہیں دیتے جو مجھے اور میری اولاد کو کافی ہو۔ البتہ! میں ان کے مال سے ان کی لاعلمی میں کچھ لے لیتی ہوں (تو کیا میرے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟)۔ ارشاد فرمایا:’’دستور کے مطابق اتنا مال لے لیا کر جو تجھے اور تیری اولاد کو کافی ہو۔‘‘ (۲)
تنبیہ3: غیبت کی مثالیں
ہمارے ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے تصریح فرمائی ہے کہ غیبت یہ ہے کہ تو زندہ یا مردہ کسی معیَّن مسلمان یا ذمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری ،کتاب التفسیر ،سورۃ المنافقین ،باب وَاِذَا رَاَیْتَھُمْ …الخ ،الحدیث:۴۹۰۳،ص۴۲۰۔
2…صحیح
البخاری،کتاب النفقات،باب اذا لم ینفق الرجل…الخ ،الحدیث:۵۳۶۴،ص۴۶۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع