30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۶۷۶ھ) کا بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے نقل کردہ یہ قول اسے کبیرہ گناہ شمار کرنے کی تائید کرتا ہے کہ’’میں نے باہمی جھگڑے سے بڑھ کر دِین کو برباد، مروّت کو کم، لذَّت کو ضائع اور دِل کو مشغول کرنے والی کوئی چیز نہیں دیکھی۔‘‘ (۱)
جھگڑے کی مذموم اور جائز صورتیں :
اَلأذْکَار لِلنَّوَوِی میں ہے کہ اگر آپ کہیں کہ اپنے حقوق کی خاطر انسان کے لئے جھگڑے کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو کیا یہ اس صورت میں بھی مذموم ہو گا؟ تو اس کا جواب حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ) نے یہ دیا ہے کہ مذمت اُس کے لئے ہے جو باطل میں یا بغیر علم کے جھگڑا کرے جیسے قاضی کا وکیل، کیونکہ وہ یہ جانے بغیر وکیل بن جاتا ہے کہ حق پر کون ہے۔ اسی طرح جو شخص اپنا حق طلب کرتا ہے مگر صرف بقدرِ حاجت پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ مدّ ِمقابل پر غلبہ پانے یا اسے تکلیف دینے کے لئے انتہائی دُشمنی اور جھوٹ سے کام لیتا ہے تو وہ بھی اس مذمت میں داخل ہو جاتا ہے۔ یونہی جو شخص محض دُشمنی کی بنا پر مدّ ِمقابل پر غالب آنے یا اسے نیچا دکھانے کے لئے جھگڑا کرتا ہے۔ یہی حکم اس شخص کا بھی ہے جو جھگڑے میں اذیت ناک الفاظ استعمال کرتا ہے حالانکہ اُسے حصولِ مقصد کے لئے ایسے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
جھگڑے کی مذکورہ تمام صورتیں قابلِ مذمَّت ہیں لیکن جو شخص مظلوم ہو اور شرعی طریقے سے اپنے مقدمے کی نصرت کرے کہ نہ انتہائی دُشمنی اور لڑائی جھگڑے سے کام لے، نہ مدّ ِمقابل سے بغض وعناد کرے اورنہ ہی اسے ایذا پہنچانے کا ارادہ کرے تو اس کے لئے ایسا جھگڑا نہ تو قابلِ مذمَّت ہے اورنہ ہی حرام، لیکن بہتر یہ ہے کہ جس قدر ممکن ہو اس سے بچنے کی کوشش کرے کیونکہ جھگڑے میں زبان کو حدّ ِاعتدال پر رکھنا مشکل ہوتا ہے اور چونکہ دُشمنی سینوں میں غصے کی آگ بھڑکاتی اور غضب کو اُبھارتی ہے، لہٰذا جب غصہ بڑھ جاتا ہے تو دونوں کے درمیان کینہ پیدا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کی برائی پر خوش اور خوشی پر غمگین ہوتا ہے اور اس کی عزت خراب کرنے میں اپنی زبان آزاد کر دیتا ہے۔ پس جو جھگڑا کرتا ہے اُسے یہ آفات پیش آتی ہیں اور اس میں سب سے چھوٹی آفت یہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… الاذکارللنووی،کتاب حفظ اللسان، باب فی الفاظ یکرہ استعمالہا،ص۲۹۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع