دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{2}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ شخص بہت زیادہ جھگڑا کرنے والا ہے۔‘‘ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) اپنی کتاب’’ اَ لْام‘‘میں امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ایک جھگڑے میں وکیل بنایا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمانے لگے: ’’جھگڑے میں سختی و تباہی ہے اوراس میں شیطان آگُھستا ہے۔‘‘ (۲)

{3}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی جھگڑے میں بغیر علم کے بحث کی وہ ہمیشہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے۔‘‘ (۳)

{4}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کوئی قوم ہدایت حاصل کرنے کے بعد گمراہ نہیں ہوئی مگر یہ کہ انہوں نے جھگڑا کیا۔‘‘ پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی :

مَا ضَرَبُوۡہُ لَکَ اِلَّا جَدَلًا ؕ بَلْ ہُمْ قَوْمٌ خَصِمُوۡنَ ﴿۵۸ ۲۵، الزخرف :۵۸)

ترجمۂ کنز الایمان:انہوں نے تم سے یہ نہ کہی مگر ناحق جھگڑے کو بلکہ وہ ہیں جھگڑالو لوگ۔‘‘ (۴)

تنبیہ:

مذکورہ گناہوں کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور پہلے گناہ کے متعلق بخاری شریف کی مذکورہ حدیث ِپاک صریح ہے، بعد والے گناہ بھی اسی جیسے ہیں اور یہ واضح ہے۔ میں نے دیکھا کہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے باہمی جھگڑے میں بدتہذیبی کو کبیرہ گناہ شمار کیا اور مراء وجدال دونوں کو الگ الگ مطلقًا کبیرہ گناہ شمار کیا ہے مگر اس میں مزید غور وفکر کی ضرورت ہے، اسی لئے میں نے اس کے ساتھ مذموم کی قید لگائی۔ حضرت سیِّدُنا امام یحییٰ بن شرف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب التفسیر،سورۃ البقرۃ، باب وَہُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ،تحت الآیۃ۲۰۴، الحدیث:۴۵۲۳،ص۳۷۱۔

2الام للامام الشافعی،کتاب الرہن الکبیر، باب الضمان، الوکالۃ،ج۲، الجزء الثالث،ص۲۳۷۔

3موسوعۃالامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت وآداب اللسان، باب ذم الخصومات، الحدیث:۱۵۳،ج۷،ص۱۱۱۔

4جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الزخرف، الحدیث:۳۲۵۳،ص۱۹۸۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن