30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر430: ناحق جھگڑا کرنا یا لاعلمی میں جھگڑا
کرنامثلاً قاضی کے وکلا کا آپس میں جھگڑنا
کبیرہ نمبر431: طلبِ حق کے لئے جھگڑنا جبکہ مدّمقابل کو
تکلیف دینے اور اس پر غلبہ پانے کے لئے
انتہائی دُشمنی اور جھوٹ سے کام لیا جائے
کبیرہ نمبر432: محض دُشمنی کی وجہ سے مخالف پر سختی
کے ارادے سے جھگڑا کرنا
کبیرہ نمبر433: بلاوجہ جھگڑا کرنا
کبیرہ نمبر434: مذمُوم جھگڑا کرنا
جھگڑے کی مذمَّت کرتے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے :
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعْجِبُکَ قَوْلُہٗ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ یُشْہِدُ اللہَ عَلٰی مَا فِیۡ قَلْبِہٖۙ وَہُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ﴿۲۰۴﴾ وَ اِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الۡاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیۡہَا وَ یُہۡلِکَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَؕ وَ اللہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ﴿۲۰۵﴾ وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالۡاِثْمِ فَحَسْبُہٗ جَہَنَّمُؕ وَلَبِئْسَ الْمِہَادُ﴿۲۰۶﴾ (پ۲، البقرۃ :۲۰۴تا۲۰۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بعض آدمی وہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے اور اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے اور جب پیٹھ پھیرے تو زمین میں فساد ڈالتا پھرے اور کھیتی اور جانیں تباہ کرے اور اللہ فسادسے راضی نہیں اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو اسے اور ضد چڑھے گنا ہ کی ایسے کو دوزخ کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا بچھونا ہے۔
{1}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’تیرے لئے یہی گناہ کافی ہے کہ تو ہمیشہ جھگڑتا رہے۔‘‘ (۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب البر والصلۃ، باب ماجاء فی المرائ، الحدیث:۱۹۹۴،ص۱۸۵۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع