دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے اپنی کتاب’’تَوَسُّط‘‘ میں فرمایا کہ حضرت سیِّدُنا امام شریح رویانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَ انِیوغیرہ نے مطلق فرمایا کہ باطل طریقے سے یتیموں وغیرہ کا مال کھانا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور اسی طرح رشوت کے طور مال پر لینا بھی کبیرہ گناہ ہے اور انہوں نے اس میں کوئی فرق نہیں کیا کہ اس کی مقدار چوتھائی دینا ر ہو یا اس سے کم ۔ اسی طرح صَاحِبُ العُدَّۃنے یتیموں کا مال کھانے اور رشوت لینے کو مطلقًا کبیرہ گناہ قرار دیا اور حضرات شیخین (یعنی امام رافعی وامام نووی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمَا) نے بھی اس میں اور ناپ تول ( میں خیانت کے بارے) میں مطلقًا گناہِ کبیرہ ہی کہا۔ عنقریب اس مؤقِّف کی تائید میں دلیل پیش کی جائے گی۔ نیز یہ اس قید کے کمزور ہونے کو بھی بیان کرتی ہے کہ غصب میں چوتھائی دینار غصب کرنا کبیرہ گناہ ہے۔ اس سے متعلقہ بحث(پہلی جلد میں ) غصب کے بیان میں گزر چکی ہے اور رِشوت کی حرمت صرف قاضیوں کے ساتھ ہی خاص نہیں جیسا کہ کئی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کی وضاحت فرمائی ہے مگر حضرت سیِّدُنا امام بدر بن جماعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ وغیرہ نے اس سے اختلاف فرمایا۔ چنانچہ،

{11}… حضرت سیِّدُنا ابو حمید ساعدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’عاملین کے تحائف خیانت (یعنی دھوکا) ہیں۔‘‘ (۱)

{12}… حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی شخص کے لئے سفارش کی اور اُس نے اِس پر ہدیہ دیا تحقیق وہ سود کے بڑے دروازے پر آگیا۔‘‘ (۲)

رِشوت کے متعلق فرامینِ اسلاف:

{1}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’حرام کمائی یہ ہے کہ تیرا بھائی تجھ سے کوئی حاجت طلب کرے اور تو اسے پورا کر دے پھر وہ تیری طرف ہدیہ بھیجے تو تو قبول کر لے۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی حمید الساعدی، الحدیث:۲۳۶۶۲،ج۹،ص۱۵۳۔

2…سنن ابی داود،کتاب الاجارۃ، باب فی الہدیۃ لقضاء الحاجۃ، الحدیث:۳۵۴۱،ص۱۴۸۶، بتغیرٍقلیلٍ۔

3…المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب البیوع، باب فی الرجل یکلم الرجل…الخ، الحدیث:۲،ج۵، ص۱۰۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن