30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ہے کہ عہدہ قضا دینے پر رِشوت لینا اورعہدۂ قضا کے لئے رِشوت دینا جبکہ اس پر لازم نہ ہوا ہو اور نہ ہی اس پر مال خرچ کرنا لازم ہو۔ میری ذکر کردہ احادیث ِ مبارکہ مذکورہ اکثر گناہوں کے بارے میں صریح ہیں کیونکہ اِن میں رشوت لینے والے، دینے والے اور دونوں کے درمیان سفیر (یعنی واسطہ) بننے والے پر لعنت اور شدید عذاب ہے۔
ضرورتاً رِشوت دینا جائز مگر لینا حرام ہے:
علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے اس قول کی وجہ سے میں نے دوسرے گناہ میں ’’بِبَاطِلٍ‘‘ کی قید ذکر کی کہ کبھی رشوت دینا جائز مگر لینا حرام ہوتا ہے جیسا کہ اس مسئلہ میں ہے اور جیسا کہ شاعر کی مذمت سے بچنے کے لئے اسے رِشوت دی جاتی ہے۔ لہٰذا ضرورت کے باعث رِشوت دینا جائز مگر لینا حرام ہے کیونکہ یہ ظلم ہے اور رشوت دینے والا دینے پر مجبور شخص کی طرح ہے۔ کسی نے قاضی یا حاکم کو رشوت یا تحفہ دیا تو اگر یہ باطل فیصلہ کروانے یا ناجائز مقصد حاصل کرنے یا کسی مسلمان کو اذیَّت پہنچانے کے لئے ہو تووہ رشوت اور تحفہ دینے کی وجہ سے اور لینے والا لینے کی وجہ سے فاسق ہو گیا اور دونوں کے درمیان مدد کرنے والا بھی فاسق ہو گیا اگرچہ قاضی نے اس کے بعد فیصلہ نہ بھی کیا ہو اور اگر رشوت یا تحفہ اس لئے دیا تاکہ وہ اس کے لئے حق فیصلہ کرے یا اس سے ظلم دُور کرے یا یہ اپنا حق وصول کرلے تو صرف لینے والا فاسق ہو گا، دینے والا فاسق نہ ہو گا کیونکہ وہ کسی بھی طریقے سے اپنا حق حاصل کرنے پرمجبور ہے۔ یہاں پر رَائِشْ(رشوت کا لین دین کرانے والا) کے متعلق بظاہر کہاجاسکتا ہے کہ اگر وہ رشوت لینے والے کی طرف سے ہو تو فاسق ہے کیونکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ رشوت لینا مطلقًا فاسق کر دیتا ہے لہٰذا اس کے مددگار کا بھی یہی حکم ہے۔ لیکن اگر وہ دینے والے کی طرف سے ہو تو اگر ہم رشوت دینے والے پر فاسق ہونے کا حکم لگائیں تو قاصد فاسق ہو گا ورنہ نہیں ہوگا۔ پھر میں نے بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کو رَائِشْ کے بارے میں یہ ذکر کرتے ہوئے پایا کہ’’وہ رشوت دینے والے کے ارادے میں اس کے تابع ہوتا ہے اگر وہ بھلائی کا ارادہ کرے تو اس پر لعنت نہ ہو گی اور اگر وہ برائی کا ارادہ کرے تو اس پر بھی لعنت ہو گی۔‘‘
کم یا زیادہ رشوت کاحکم:
جس رشوت سے فسق ثابت ہوتا ہے اس میں مال کے کم یا زیادہ ہونے میں کوئی فرق نہیں۔ اسی وجہ سے حضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع