30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو۔پس پہچان کرانے کے لئے وہ لقب بیان کر سکتا ہے مگر خامی بیان کرنے کے لئے نہیں اور اگر لقب کے بغیر پہچان ہو سکتی ہو توبہتر یہ ہے کہ لقب بیان نہ کرے۔
ان 6 اسباب میں سے اکثر پراتفاق ہے اور ان پر صحیح اور مشہور احادیث ِ مبارکہ دلالت کرتی ہیں۔ چنانچہ،
{65}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کسی کے لیے اذنِ حاضری طلب کیا گیا تو ارشاد فرمایا: ’’اُسے اجازت دے دو، وہ قبیلے کا براشخص ہے۔‘‘ (۱)
حضرت سیِّدُنا امام محمد بن اسماعیل بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی(متوفی۲۵۶ھ) نے مندرجہ بالا حدیث ِ پاک سے فسادی لوگوں کی غیبت کے جواز پر استدلال کیا ہے۔
{66}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’میراخیال ہے کہ فلاں فلاں ہمارے دین میں سے کچھ بھی نہیں جانتے۔‘‘حضرت سیِّدُنا لیث بن سعدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(متوفی ۱۷۵ھ) فرماتے ہیں :وہ دونوں مخرمہ بن نوفل بن عبد مناف قرشی اور عیینہ بن حصن فزاری منافق تھے۔‘‘ (۲)
{67}…حضرت سیِّدَتُنا فاطمہ بنت قیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھَا ارشاد فرماتی ہیں کہ میں سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ ناز میں حاضر ہوئی اور عرض کی:’’یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! حضرت ابو جہم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مجھے نکاح کا پیغام دیا ہے۔‘‘ توآپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’معاویہ غریب آدمی ہے، اس کے پاس کچھ مال نہیں اور ابو جہم اپنی گردن سے عصا (یعنی چھڑی) نہیں اُتارتا۔‘‘ (۳)
{68}…مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ حضورنبی ٔ پاک صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ابو جہم عورتوں کو بہت زیادہ مارنے والاہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری ،کتاب الادب ،باب ما یجوز من اغتیاب أہل الفساد والریب ،الحدیث:۶۰۵۴،ص۵۱۱۔
2…صحیح البخاری ،کتاب الادب ،باب ما یجوزمن الظن ،الحدیث:۶۰۶۷،ص۵۱۲۔
3…صحیح مسلم ،کتاب الطلاق ،باب المطلقۃ البائن لانفقۃ لھا ،الحدیث:۳۶۹۷،ص۹۳۱۔
4…صحیح مسلم ،کتاب الطلاق ،باب المطلقۃ البائن لانفقۃ لھا ،الحدیث:۳۷۱۲،ص۹۳۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع