30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر424: رِشوت لینا خواہ دینے والا حق پر ہو
کبیرہ نمبر425: باطل کے لئے رِشوت دینا
کبیرہ نمبر426: رِشوت د ینے اور لینے والے کے درمیان
واسطہ بننا
کبیرہ نمبر427: عہدۂ قضا دینے پر رِشوت لینا
کبیرہ نمبر428: عہدۂ قضا کے لئے رِشوت دینا جبکہ اس پر
لازم نہ ہوا ہو اور نہ ہی اس پر مال خرچ کرنا
لازم ہو
قرآنِ پاک میں رِشوت کی مذمَّت:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالْبٰطِلِ وَتُدْلُوۡابِہَاۤ اِلَی الْحُکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِیۡقًا مِّنْ اَمْوٰلِ النَّاسِ بِالۡاِثْمِ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ﴿۱۸۸﴾٪ (پ۲، البقرۃ:۱۸۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اور نہ حاکموں کے پاس ان کا مقدّمہ اس لئے پہنچاؤ کہ لوگوں کا کچھ مال ناجائز طور پرکھالو جان بوجھ کر۔
آیتِ مبارکہ کی تفسیر
مفسِّرِینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں کہ مذکورہ آیۂ مبارکہ میں کھانے سے خاص طور پر کھانا مراد نہیں لیکن چونکہ مال ودولت سے سب سے بڑا مقصود کھانا ہے اور مال خرچ کرنے والے کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے کھایا لہٰذا کھانے کا خاص طور پر ذِکر کیا گیا اور لفظِ ’’ بِالْبٰطِلِ ‘‘ باطل طریقے کی تمام صورتوں کو اور شارع عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے منع کردہ تمام امور کو شامل ہے خواہ ان کی ذات میں خرابی ہو جیسے نشہ آور اور ایذا دینے والی اشیا یا اس کے حصول میں خرابی ہو جیسے مغصوبہ اور چوری کی ہوئی چیزیا اس کے استعمال کی جگہ میں خرابی ہو جیسے وہ اسے گناہ میں خرچ کرتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع