30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{4}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانیاں کر کے لوگوں کی تعریفیں طلب کیں تو اُس کی تعریفیں کرنے والا اس کی مذمَّت کرنے لگے گا۔‘‘ (۱)
{5}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے لوگوں کو ناراض کرکے اللہ عَزَّوَجَلَّ کوراضی کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے کافی ہے اور جس نے لوگوں کو راضی کرکے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ناراض کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے لوگوں کے ہی سپرد فرما دے گا۔‘‘ (۲)
{6}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے لوگوں کی رضامندی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی چاہی تو اُس کی تعریف کرنے والا اس کی مذمَّت کرنے لگے گا۔‘‘ (۳)
{7}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے لوگوں کے لئے وہ چیز پسند کی جس سے وہ محبت کرتے ہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ( کی نافرمانی کرکے اُس ) سے مقابلہ کیا تو وہ بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حالت میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہو گا۔‘‘ (۴)
تنبیہ:
مذکورہ گناہ کو بیان کردہ صریح احادیث ِ مبارکہ کی روشنی میں کبیرہ گناہ شمار کیا گیا ہے اور یہی ظاہر ہے اگرچہ میں نے کسی کو اسے کبیرہ گناہ شمار کرتے ہوئے نہیں پایا۔
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الزہد الکبیر للبیہقی، باب الورع والتقوٰی، الحدیث:۸۸۸،ص۳۳۱۔
2…الاحسان بتریتب صحیح ابن حبان،کتاب البر والاحسان، باب الصدق والامر…الخ، الحدیث:۲۷۷،ج۱،ص۲۴۷۔
3…الزہد الکبیر للبیہقی، باب الورع والتقوی، الحدیث:۸۸۷،ص۳۳۱۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۴۹۹،ج۱۷،ص۱۸۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع