30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تنبیہ:
مذکورہ گناہ کو بیان کردہ صریح احادیث ِ مبارکہ کی روشنی میں کبیرہ گناہ شمار کیا گیا ہے اور یہی ظاہر ہے اگرچہ میں نے کسی کو اسے کبیرہ گناہ شمار کرتے ہوئے نہیں پایا۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر423: اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی مول لے کرقاضی وغیرہ
کا لوگوں کو راضی کرنا
{1}… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے لوگوں کو ناراض کر کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا چاہی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی اس سے راضی ہو جائے گا اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کر دے گا اور جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ناراض کر کے لوگوں کو راضی کرنا چاہا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی اس سے ناراض ہو جائے گا اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کردے گا۔‘‘ (۱)
{2}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے لوگوں کو راضی رکھنے کی خاطر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی مول لی اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ناراض ہو جائے گا اور انہیں بھی اس سے ناراض کر دے گا جنہیں اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ناراض کر کے راضی کیا تھا اور جس نے لوگوں کو ناراض کر کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو راضی کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی اس سے راضی ہو جائے گا اور انہیں بھی اس سے راضی کر دے گا جنہیں اس نے رضائے الٰہی کی خاطر ناراض کیا تھا یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے مزیَّن فرما دے گا اور اس کے قول و فعل کو ان لوگوں کی نگاہوں میں بھی اچھا کر دے گا۔‘‘ (۲)
{3}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی والے کاموں سے حاکم کو راضی کیا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دِین سے خارج ہو گیا۔‘‘ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بتریتب صحیح ابن حبان، کتاب البر والاحسان، باب الصدق والامر…الخ، الحدیث:۲۷۶،ج۱،ص۲۴۷۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۱۶۹۶،ج۱۱،ص۲۱۴۔
3…المستدرک،کتاب الاحکام، باب من ارضی سلطانا…الخ، الحدیث:۷۱۵۳،ج۵،ص۱۴۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع