30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معاملے کا والی بنا اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ جہنم کے ایک پل پرکھڑا کرے گا تو پل اس کی وجہ سے تھر تھرکانپنے لگے گا، پس وہ یاتو نجات پانے والا ہو گا یا نہ ہو گا، اس کی ہڈیاں ایک دوسری سے جدا ہو جائیں گی، پھر اگر نجات پانے والا نہ ہوا تو اسے جہنم میں قبر کی طرح تاریک کنوئیں میں ڈال دِیا جائے گا جس کی تہ تک وہ 70 سال میں بھی نہ پہنچ گا۔‘‘ (۱)
رعایا کا خیال نہ رکھنے والا جہنمی ہے :
{20}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو امیر مسلمانوں کے امور کا والی بنتا ہے لیکن ان کے لئے نہ تو کوشش کرتا ہے اور نہ ہی ان کی خیر خواہی کرتا ہے وہ ان کے ساتھ جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۲)
{21}…ایک روایت میں یوں ہے:’’وہ لوگوں کے لئے اس طرح کوشش نہیں کرتاجیسے وہ اپنے لئے کوشش یا اپنی خیرخواہی کرتا ہے۔‘‘ (۳)
{22}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو لوگوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا پھر مسکین، مظلوم اور حاجت مند پر اپنا دروازہ بند رکھا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ فقروحاجت کے وقت اس پر اپنی رحمت کے دروازے بند رکھے گا جبکہ وہ اس کی رحمت کا زیادہ محتاج ہو گا۔‘‘ (۴)
تنبیہ:
میں نے کسی کومذکورہ 5 گناہوں کو کبیرہ گناہ شمار کرتے ہوئے نہیں پایا لیکن ان کا گناہِ کبیرہ ہونا ذکرکردہ صحیح احادیث ِ مبارکہ سے واضح ہے۔ دوسرے گناہ کا کبیرہ ہونا یوں واضح ہے کہ اس باب میں مذکور پہلی حدیث ِپاک اس کے متعلق صریح ہے کہ جس میں بغیر چھری کے ذبح کرنے کے ساتھ شدید عذاب اور وعید کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ نیز اس کومیرے ذکر کردہ عنوان پر محمول کرنا واضح ومتعین ہے۔اسی طرح دوسری اور تیسری حدیث ِ پاک بھی اس کے متعلق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا ،کتاب الأہوال، باب ذکر الحساب۔۔الخ، الحدیث:۲۴۶،ج۶،ص۲۴۳۔
2…صحیح مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامیر العادل…الخ، الحدیث:۴۷۳۱،ص۱۰۰۶، بتغیرٍقلیلٍ۔
3…المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۴۶۶،الجزء الاول،ص۱۶۷۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث رجل اصحاب النبی، الحدیث:۱۵۶۵۱،ج۵،ص۳۱۵، بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع