دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور اگر اس کا ظلم اس کے عدل پر غالب آ یا تو اس کے لئے جہنم ہے۔‘‘ (۱)

{15}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ قاضی کی تائید فرماتا ہے جب تک وہ ظلم نہ کرے اور جب وہ ظلم کرتا ہے تو اس کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور شیطان اس کے ساتھ چمٹ جاتا ہے۔‘‘ (۲)

{16}… ایک روایت میں ہے کہ’’جب وہ ظلم کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بری ہو جاتا ہے۔‘‘ (۳)

عدالت ِ فاروقی:

{17}… ایک مسلمان اور یہودی امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بارگاہ میں ایک جھگڑا لے کر آئے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہودی کو حق پر پایا تو اس کے حق میں فیصلہ کر دیا۔ اس پر یہودی نے کہا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! آپ نے حق کے ساتھ فیصلہ کیا۔‘‘ توامیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسے دُرّہ مارا اور دریافت فرمایا:’’تجھے کیسے معلوم ہوا؟‘‘ تو یہودی نے کہا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم تورات میں پاتے ہیں کہ جوبھی قاضی حق کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے تو اس کے دائیں بائیں طرف موجود دو فرشتے اسے راہِ راست پر رکھتے ہیں اور جب تک وہ حق کے ساتھ رہتا ہے اسے حق کے موافق رکھتے ہیں اور جب وہ حق کو چھوڑ دیتا ہے تو دونوں بلند ہو جاتے اور اسے چھوڑ دیتے ہیں۔‘‘ (۴)

{18}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’قیامت کے دن قاضی کو لایا جائے گا اور اُسے حساب کے لئے جہنم کے ایک کنارے پر کھڑا کیا جائے گا پھر اگر گرنے کا حکم دیا گیا تو وہ اس میں 70 سال تک گرتا رہے گا۔‘‘ (۵)

{19}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو شخص بھی لوگوں کے کسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابی داود،کتاب القضائ، باب فی القاضی یخطیٔ، الحدیث:۳۵۷۵،ص۱۴۸۸۔

2…جامع الترمذی، ابواب الاحکام، باب ما جاء فی الامام العادل، الحدیث:۱۳۳۰،ص۱۷۸۵۔

3…المستدرک،کتاب الاحکام، باب ان اللہ مع القاضی ما لم یجر، الحدیث:۷۱۰۸،ج۵،ص۱۲۷۔

4…الموطأ للامام مالک،کتاب الاقضیۃ، باب الترغیب فی القضاء بالحق، الحدیث:۱۴۶۳،ج۲،ص۲۴۳۔

5…البحرالزخارالمعروف بمسند البزار، مسند عبد اللہ بن مسعود، الحدیث:۱۹۳۹،ج۵،ص۳۲۱، دون قولہ’’ للحساب‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن