30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوگوں کے کسی معاملے کا والی بنا وہ بروزِ قیامت بارگاہِ الٰہی میں اس طرح آئے گا کہ اس کے ہاتھ گردن سے بندھے ہوئے ہوں گے، اسے (اس عذاب سے) اس کی نیکی چھڑائے گی یا اس کاگناہ اُسے مزید جکڑ لے گا، اس (سرداری وولایت) کی ابتدا ملامت، درمیان ندامت اورانتہا روزِ محشر کا عذاب ہے۔‘‘ (۱)
{10}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے ابو ذر! میں تجھے کمزور دیکھتاہوں اور تیرے لئے وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں ، تم نہ تو دو آدمیوں پر امیر بننا اور نہ ہی یتیم کے مال کا والی بننا۔‘‘ (۲)
{11}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’اے عبدالرحمن بن سمرہ! امارت کا سوال نہ کرو، کیونکہ اگر وہ تجھے بغیر مانگے دی گئی تو اس پر تیری مدد کی جائے گی اور اگر مانگنے پر دی گئی تو تجھے اس کے سپرد کر دیا جائے گا۔‘‘ (۳)
{12}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے منصب ِ قضا کی خواہش کی اور اس کے لئے سفارش لایا تو وہ اپنے نفس کے سپرد کر دیا جائے گا اور جسے زبردستی قاضی بنایا گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر ایک فرشتہ مقررفرمادیتاہے جو اسے راہِ راست پر چلاتا ہے۔‘‘ (۴)
{13}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے منصب ِ قضا کا سوال کیا وہ اپنے نفس کے حوالے کیا گیا اور جو اس پر مجبور کیا گیا تو اس پر ایک فرشتہ مقررفرمادیاجاتاہے جو اسے راہِ راست پر رکھتا ہے۔‘‘ (۵)
{14}… سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے مسلمانوں کا قاضی بننے کا مطالبہ کیا یہاں تک کہ اسے حاصل کر لیا پھر اس کا عدل اس کے ظلم پر غالب آ گیا تو اس کے لئے جنت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی امامۃ الباھلی، الحدیث:۲۲۳۶۳،ج۸،ص۳۰۵، ’’اوثقہ‘‘بدلہ’’اوبقہ‘‘۔
2…صحیح مسلم،کتاب الامارۃ، باب کراھۃ الامارۃ بغیرضرورۃ، الحدیث:۴۷۲۰،ص۱۰۰۵۔
3…صحیح البخاری،کتاب کفارات الایمان، باب الکفارۃ قبل الحنث وبعدہ، الحدیث:۶۷۲۲،ص۵۶۲۔
4…جامع الترمذی، ابواب الاحکام، باب ما جاء عن رسول اﷲﷺ فی القاضی، الحدیث:۱۳۲۴،ص۱۷۸۵۔
5…سنن ابن ماجہ، ابواب الاحکام، باب ذکر القضاۃ، الحدیث:۲۳۰۹،ص۲۶۱۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع