30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنیاد پرقضا(کے شر) کا بدلہ ہو جائے ۔ میں اس کے بعد کس چیز کی اُمید کروں ؟‘‘ (۱)
بروزِ قیامت قاضی کی تمنا:
{6}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’قیامت کے دن عادل قاضی پر ایسی گھڑی آئے گی کہ وہ تمنا کرے گاکہ کاش! وہ دو شخصوں کے درمیان کبھی ایک کھجور کا بھی فیصلہ نہ کرتا۔‘‘ (۲)
{7}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’قیامت کے دن عادل قاضی کوبلایاجائے گاپس وہ شدَّت ِ حساب کی وجہ سے تمنَّاکرے گاکہ کاش!اس نے اپنی زندگی میں کبھی دوبندوں کے درمیان بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا۔‘‘ (۳)
حدیث ِ پاک کی وضاحت:
تَمْرَ ۃٌاور عُمْرُ ہٗ دونوں لکھنے کے اعتبار سے قریب قریب ہیں ، شاید! ان میں سے ایک میں اشتباہ کی وجہ سے غلطی واقع ہوئی۔ لیکن مذکورہ مؤقف اختیار کرنے کی کوئی حاجت نہیں کیونکہ معنی دونوں صورتوں میں صحیح ہے، ان دونوں کے الگ الگ روایت ہونے سے کون سی چیز مانع ہے؟
روزِ محشر حکمرانوں کی حالت:
{8}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی(یعنی ذمہ دار) بنا اسے قیامت کے دن لایاجائے گا یہاں تک کہ اُسے جہنم کے ایک پل پر کھڑا کر دیا جائے گا، اگر وہ نیکی کرنے والا ہوا تو نجات پا جائے گا اور اگر برائی کرنے والا ہوا تو پل اس سے پَھٹ جائے گا اور وہ 70 سال تک اس میں گرتا رہے گا جبکہ جہنم سیاہ اور تاریک ہے۔‘‘ (۴)
{9}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص 10 یا اس سے زیادہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب الاحکام، باب ما جاء عن رسول اﷲﷺ فی القاضی،الحدیث:۱۳۲۲،ص۱۷۸۴۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند السیدۃ عائشۃ، الحدیث:۲۴۵۱۸،ج۹،ص۳۵۱۔
3…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب القضائ، الحدیث:۵۰۳۳،ج۷،ص۲۵۷۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۲۱۹،ج۲،ص۳۹،’’نجا‘‘بدلہ’’تجاوز‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع