30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سلامتی کے ساتھ اسلام کی طرف نہ لوٹے گا۔‘‘ (۱)
{14}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے قسم کھائی وہ ایسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اگر اس نے کہا کہ وہ یہودی ہے تو وہ یہودی ہے، اگر کہا کہ وہ نصرانی ہے تو نصرانی ہے اور اگر کہا کہ وہ اسلام سے بری ہے تو وہ اسی طرح ہے اور جو شخص جاہلیت کی پُکار پکارے وہ جہنمیوں میں سے ہے۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے۔‘‘ (۲)
{15}… حضرت سیِّدُنا اَنس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شخص کو یہ کہتے سنا کہ تب تو میں یہودی ہوں تو ارشاد فرمایا: ’’ (اس پریہ بات) واجب ہو گئی۔‘‘ (۳)
{16}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اسلام کے علاوہ کسی دوسرے مذہب کی جُھوٹی قسم کھائی تو وہ اپنے کہنے کے مطابق ہے۔‘‘ (۴)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الأیمان والنذور، باب ماجاء فی الحلف بالبراء ۃ و…الخ،الحدیث:۳۲۵۸،ص۱۴۶۷۔
2…المستدرک،کتاب الأیمان والنذور، باب من حلف علی یمین..الخ، الحدیث:۷۸۸۷،ج۵،ص۴۲۴، بتغیرٍقلیلٍ۔
3…سنن ابن ماجہ، ابواب الکفارات، باب من خلف بملۃ غیر الاسلام، الحدیث:۲۰۹۹،ص۲۶۰۳۔
4…صحیح البخاری،کتاب الادب، باب من أکفرأخاہ بغیرتأویل فہوکما قال، الحدیث:۶۱۰۵،ص۵۱۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع