دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

غیراللہ کی قسم کھانے پر کلمۂ طیبہ پڑھنے کاحکم:

{6}… ایک روایت میں ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے لات و عزیٰ کی قسم کھائی تو وہ کلمۂ طیِّبہ لَااِلٰہَ اِلَّااللہ پڑھے۔‘‘ (۱)

شرحِ حدیث:

مذکورہ حدیث ِ پاک میں کلمۂ طیِّبہ پڑھنے کا حکم دِیا گیا، اس کا سبب یہ ہے کہ بعض صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا اس طرح کی قسمیں اُٹھانے کا دورِ جاہلیت نیا نیا گزرا تھا لہٰذاکبھی کبھار زبان سے اس طرح کی قسم نکل جاتی تھی۔لہٰذا حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں حکم دیا کہ اس پر فوراً لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھ لیا کرو تا کہ ان کی زبان سے جو کچھ نکلا وہ اس کی وجہ سے مٹ جائے۔ یہ مذکورہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے بیان کردہ کلام کا خلاصہ ہے۔

ہمارے شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا کلام اس مؤ قِّف کی تائید نہیں کرتا کیونکہ انہوں نے مطلقًاغیراللہ کی قسم مکروہ قرار دی۔ ہاں ! اگر اس کی قسم کھانے سے وہ اس کی ایسی تعظیم کا عقیدہ رکھے جیسا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بارے میں رکھتا ہے تو اس صورت میں وہ قسم کفر ہو گی اور حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی حدیث ِ پاک اور آنے والی احادیث ِ مبارکہ کا یہی مطلب ہے اور بُت وغیرہ کی قسم کھانے سے اگر اس کی تعظیم کا ارادہ ہو تو کفر ہے ورنہ نہیں اور اس صورت میں ایک طرح کا احتمال ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے اور بعض ناعاقبت اندیشوں کے (عنوان میں ) ذکر کردہ قول پر گناہِ کبیرہ کا حکم لگانا بعید از قیاس نہیں کیونکہ سابقہ حدیث ِپاک اور آنے والی احادیث ِ مبارکہ میں اس پر سخت وعید ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو یہ کفر ہے یا اگر سچا ہو توپھر بھی اسلام کی طرف صحیح وسالم نہ پلٹے گا اور اس میں کوئی مذائقہ نہیں کہ اس موضوع پر مذکورہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی بیان کردہ احادیث ِ مبارکہ کو اِسناد اور ان کی صحت پر کلام کئے بغیر ذکرکر دِیا جائے۔ چنانچہ،

{7}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب التفسیر، سورۃ والنجم، باب اَفَرَئَ یْتُمُ اللتَ وَالْعُزّٰی، الآیۃ۱۹، الحدیث:۴۸۶۰،ص۴۱۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن