30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر412: امانت کی قسم اُٹھانا
کبیرہ نمبر413: بُت کی قسم اُٹھانا
کبیرہ نمبر414: قَسم کو کفر سے مشروط کرنا
(جیسے بعض ناعاقبت اندیشوں کا یہ کہنا کہ اگر میں ایسا کروں تو میں کافر ہوں یا اسلام یا نبی عَلَـــیْہِ السَّلَام سے بری ہوں )
بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ان 3 گناہوں کے کبیرہ ہونے کی طرف اشارہ کیا ۔ پھر اس موضوع پر وسیع کلام کرتے ہوئے فرمایا: ’’غیراللہ کی قسم کھانا بھی یمین غموس(یعنی جھوٹی قسم) میں داخل ہے جیسے نبی ٔ پاک، کعبۂ مشرَّفہ، فرشتوں ، آسمان، آباؤ اجداد، زندگی اور امانت کی قسم کھانا اور مذکورہ تمام الفاظ ایسے ہیں جن کے متعلق سخت ممانعت ہے اور روح، سر، بادشاہ کی زندگی، سلطان کی نعمت اور کسی کی قبر کی قسم کھانا وغیرہ۔‘‘ پھر کئی احادیث ذ کر فرمائیں جن میں ایسی قَسموں کی ممانعت اور سخت وعید ہے۔ چنانچہ،
{1}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں اپنے آباؤاجداد کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے،لہٰذا قسم کھانے والے کو چاہئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔‘‘ (۱)
{2}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’بتوں اور اپنے آباؤاجداد کی قسمیں نہ کھاؤ۔‘‘ (۲)
حدیث ِ پاک کی لُغوی تشریح:
طَوَاغِی،طَاغِیَۃٌکی جمع ہے اس کا معنی بُت ہے۔ چنانچہ، حدیث ِ پاک میں ہے:’’ھٰذِہٖ طَاغِیَۃُ دَوْسٍیعنی یہ قبیلہ دَوْس کا بت اور معبود ہے۔‘‘ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم، کتاب الأیمان، باب النہی عن الحلف بغیر اﷲ، الحدیث:۴۲۵۷،ص۹۶۶۔
2…المرجع السابق،باب من حلف باللات…الخ، الحدیث:۴۲۶۲۔
3…صحیح البخاری،کتاب الفتن، باب تغیر الزمان حتی تعبد الاثان، الحدیث:۷۱۱۶،ص۵۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع