دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کر دے گا۔‘‘ صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔‘‘ (۱)

{23}…ایک روایت میں یہ ہے کہ’’اگرچہ وہ پیلوکے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو،اگرچہ وہ پیلوکے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔‘‘ (۲)

جھوٹی قسم کھانے والے پر جہنم واجب ہے:

{24}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو بھی اس منبر کے پاس کوئی مرد یا عورت جھوٹی قسم کھائے اس کے لئے جہنم واجب ہے اگرچہ وہ ایک تازہ مسواک پر ہو۔‘‘ (۳)

{25}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جو شخص میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اگرچہ وہ ایک تازہ مسواک پر ہو۔‘‘ (۴)

مذکورہ دونوں احادیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوتاہے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ اورحضرت سیِّدُنا خطابی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا ( متوفی۳۸۸ھ) نے ذکر کیا کہ سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانۂ اقدس میں منبرِ انور کے پاس قسم اُٹھائی جاتی تھی۔

{26}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک یا تو قسم توڑنی پڑتی ہے یا اس کے باعث ندامت اُٹھانی پڑتی ہے۔‘‘ (۵)

{27}…حضرت سیِّدُناجبیربن مطعم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے اپنی قسم کا فدیہ 10 ہزار درہم ادا کیا پھر ارشاد فرمایا:’’ربّ ِ کعبہ کی قسم! اگر مجھے قسم کھانی پڑی تو سچی قسم ہی کھاؤں گا اور بے شک میں نے یہ اپنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم، کتاب الإیمان، باب وعید من اقتطع حق مسلم…الخ، الحدیث: ۳۵۳،ص۷۰۱۔

2المُوَطّأ للامام مالک،کتاب الاقضیۃ، باب ماجاء فی الحنث علی منبر النبی، الحدیث:۱۴۷۴،ج۲،ص۲۵۰۔

3سنن ابن ماجہ، ابواب الاحکام، باب الیمین عند مقاطع الحقوق، الحدیث:۲۳۲۶،ص۲۶۱۶۔

4المرجع السابق، الحدیث:۲۳۲۵،ص۲۶۱۶۔

5سنن ابن ماجہ، ابواب الکفارات، باب الیمین حِنْثٌ اونَدَمٌ، الحدیث:۲۱۰۳،ص۲۶۰۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن