30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاضر ہوا اور عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! سب سے بڑا کبیرہ گناہ کون سا ہے ؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا۔‘‘ اس نے پھر عرض کی:’’اس کے بعد کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’یمین غموس۔‘‘ عرض کی: ’’یمین غموس کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’ایسی جھوٹی قسم جس کے ذریعے کسی مسلمان کا مال لے لیا جائے۔‘‘ (۱)
جھوٹی قسم کھانا دل پر داغ کا باعث ہے:
{9}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کبیرہ گناہ یہ ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھانا، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے!کوئی شخص مچھر کے پرکے برابر چیز پر قسم کھاتا ہے تو قیامت کے دن اس کے دل پر داغ ہو گا۔‘‘ (۲)
{10}… تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’سب سے بڑا کبیرہ گناہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانااور جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھانا ہے۔‘‘ (۳)
{11}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو شخص قسم کھائے اور اس میں مچھر کے پرکے برابر جھوٹ ملا دے تو قیامت کے دن تک وہ قسم اس کے دل پر سیاہ نقطہ بن جائے گی۔‘‘ (۴)
{12}… حضرت سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’ہم یمینِ غموس کو اس گناہ میں سے شمار کرتے تھے جس کا کوئی کفارہ نہیں۔‘‘عرض کی گئی:’’یمینِ غموس کیاہے؟‘‘ارشاد فرمایا:’’کوئی شخص اپنی قسم کے ذریعے دوسرے کا مال قابو کر لے۔‘‘ (۵)
{13}… حضرت سیِّدُنا حارث بن برصاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حج کے موقع پر دونوں جمروں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب استتابۃ المرتدین، باب اثم من أشرک…الخ، الحدیث:۶۹۲۰،ص۵۷۷، دون قولہ’’اکبر‘‘۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الحظر والاباحۃ، الحدیث:۵۵۳۷،ج۷،ص۴۳۵۔
3…المعجم الاوسط، الحدیث:۳۲۳۷،ج۲، ص۲۶۵۔
4…جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ النسائ، الحدیث:۳۰۲۰،ص۱۹۵۶۔
5…المستدرک،کتاب الأیمان والنذور،باب من اکبر الکبائر…الخ، الحدیث:۷۸۷۹،ج۵،ص۴۲۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع