30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عالیشان سے اِسے مال غصب کرنے اور قتل کرنے کے برابر قرار دیا:’’ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور عزت حرام ہے۔‘‘ (۱)
غصب اور قتل اجماعاًکبیرہ گناہ ہیں ، مسلمان بھائی کی عزت پامال کرنے کا بھی یہی حکم ہے۔ چنانچہ،
{63}…تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک سود سے بڑھ کر گناہ مسلمان کی عزت حلال جاننا ہے۔‘‘پھر آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی: وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتٰنًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸﴾ (پ۲۲، الاحزاب: ۵۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اورجوایمان والے مردوں اور عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلاگناہ اپنے سرلیا۔ (۲)
{64}…حضورنبی ٔکریم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’غیبت زنا سے بدتر ہے۔‘‘ (۳)
غیر مکلَّف کی غیبت کا حکم:
سوال:’’اَ لْخَادِم‘‘میں ہے کہ کیا بچے اور مجنون کی غیبت کا وہی حکم ہے جو مکلف کی غیبت کا ہے؟
جواب:حضرت سیِّدُنا ابو نصرعبد الرحیم بن عبد الکریم قشیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ( متوفی۵۱۴ھ) نے’’اَ لْمُرْشِد‘‘میں اس کا جواب یہ دیا ہے کہ’’جس کی غیبت کی اس سے معذرت کرنا واجب ہے اور یہ معذرت کرنا تب واجب ہو گا جبکہ وہ اساء َت کا محل بھی ہو( یعنی جس کی غیبت کی جارہی ہو اس کے متعلق معلوم ہو کہ اس کی دل آزاری ہوگی)۔ لہٰذا بچے اور مجنون سے معذرت کرنا واجب نہیں اوراس میں غوروفکر کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مکلف کا حق اور قیامت کے دن مطالبے کا حق باقی رہے اگرچہ ندامت ثابت ہونے پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حق ساقط ہو جائے گا۔‘‘ ’’اَ لْخَادِم‘‘ کا کلام ختم ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم ظلم المسلم…الخ ،الحدیث:۶۵۴۱،ص۱۱۲۷۔
2…شعب الایمان للبیھقی، باب فی تحریم أعراض الناس، الحدیث:۶۷۱۱،ج۵،ص۲۹۸،دون قولہ ’’امریٔ‘‘۔
3…المعجم الاوسط ،الحدیث:۶۵۹۰،ج۵،ص۶۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع