دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کرے گا۔ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ یعنی ان کے لئے انتہائی تکلیف دِہ درد ناک عذاب ہے۔ (۱)

ناحق کسی کامال لینا:

{1}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو کسی مسلمان کا مال ناحق دبانے کی خاطر (جھوٹی) قسم کھائے گا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہو گا۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : پھرآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِس کے مطابق قرآنِ پاک کی یہ آیت ِمبارکہ تلاوت فرمائی :

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَشْتَرُوۡنَ بِعَہۡدِ اللہِ وَاَیۡمٰنِہِمْ ثَمَنًا قَلِیۡلًا اُولٰٓئِکَ لَا خَلٰقَ لَہُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ وَلَا یُکَلِّمُہُمُ اللہُ وَلَا یَنۡظُرُ اِلَیۡہِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَلَا یُزَکِّیۡہِمْ۪ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ﴿۷۷۳، اٰل عمران :۷۷)

ترجمۂ کنز الایمان:جواللہکے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے ذلیل دام لیتے ہیں آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہیں اور اللہ نہ ان سے بات کرے، نہ ان کی طرف نظر فرمائے قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ (۲)

{2}…ایک روایت میں مزیدیہ بھی ہے: ’’(راوی فرماتے ہیں کہ اسی دوران)حضرت سیِّدُنا اَشْعَث بن قَیْس کِندی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تشریف لائے اور پوچھا: ’’حضرت سیِّدُنا ابو عبد الرحمن(عبداللہ بن مسعود) رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تم سے کیاباتیں کررہے تھے؟‘‘ ہم نے عرض کی: ایسا ایسا فرما رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: ’’حضرت سیِّدُناابو عبد الرحمن نے سچ فرمایا،میرے اور ایک شخص کے درمیان ایک کنوئیں کے بارے میں جھگڑا تھا۔ ہم فیصلہ کروانے کے لئے حضور نبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت ِ بابرکت میں حاضر ہوئے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’دو گواہ (پیش کرو) یا اُس کی قسم پر فیصلہ ہو گا۔‘‘

میں نے عرض کی:’’وہ تو جھوٹی قسم کھا لے گا اور اسے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔‘‘ تو حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی مسلمان کا مال ناحق دبانے کے لئے جھوٹی قسم اُٹھائی تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہو گا۔‘‘ اس موقع پر یہ آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی: اِنَّ الَّذِیۡنَ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1کتاب الکبائرللذہبی،الکبیرہ الخامسۃ والعشرون: الیمین الغموس، ص۱۱۴۔

2صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب وعید من اقتطع حق مسلم بیمین فاجرۃ بالنار،الحدیث:۳۵۷،ص۷۰۱۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن