30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوار ہونے سے تیر اندازی کرنا زیادہ پسند ہے اور جس نے سیکھنے کے بعد اعراض کرتے ہوئے تیراندازی چھوڑ ی اس نے ایک نعمت چھوڑی یا فرمایا: اس نے اس نعمت کا انکار کر دیا۔‘‘ (۱)
{12}…دوسری روایت ان الفاظ میں مروی ہے: ’’(۱)…جو بھلائی کی امید رکھتے ہوئے تیر بناتا ہے (۲)…جو جہاد کے لئے تیر تیا رکرتا ہے اور (۳)… جو راہِ خدا میں اس سے تیر اندازی کرتاہے۔‘‘ (۲)
{13}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’تم پر تیر اندازی لازم ہے کیونکہ یہ تمہارے اچھے کھیلوں میں سے ہے۔‘‘ (۳)
{14}… ایک روایت میں ہے:’’کیونکہ یہ بہترین شے ہے یا تمہارے اچھے کھیلوں میں سے ہے۔‘‘ (۴)
جائزومباح کھیل:
{15}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ذکر ِالٰہی کے علاوہ ہر کام کھیل کود اور غفلت ہے سوائے 4 چیزوں کے: (۱)…آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا (یعنی تیر انداز کا نشانہ بازی کے مقام کا ارادہ کرنا) (۲)… اپنے گھوڑے کو سکھانا (۳)… انسان کا اپنی بیوی سے کھیلنا کودنا(اوردِل لگی کرنا) اور (۴)… تیراکی سیکھنا۔‘‘ (۵)
راہِ خدا میں تیر چلانے کاثواب :
{16}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی راہ میں تیر چلایاتو یہ اس کے لئے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود، کتاب الجھاد، باب فی الرمی، الحدیث:۲۵۱۳،ص۱۴۰۹،’’مُحْتَسِبًا‘‘بدلہ’’یَحْتَسِبُ‘‘۔
2…شعب الایمان للبیہقی، با ب فی المرابطۃ فی سبیل اﷲ، الحدیث:۴۳۰۱،ج۴،ص۴۴۔
3…المعجم الاوسط، الحدیث:۲۰۴۹،ج۱،ص۵۵۷۔
4…البحرالزخارالمروف بمسند البزار، مسند سعد بن ابی وقاص، الحدیث:۱۱۴۶،ج۳،ص۳۴۶۔
5…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۷۸۵،ج۲،ص۱۹۳۔
6…جامع الترمذی، ابواب فضائل الجھاد، باب ما جاء فی فضل الرمی فی سبیل اﷲ، الحدیث:۱۶۳۸،ص۲۰ ۱۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع