دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تیر اندازی سیکھنے کی ترغیب:

{7}… حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو منبرِ اقدس پر یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرماتے ہوئے سنا : ’’ وَ اَعِدُّوۡا لَہُمۡ مَّا اسْتَطَعْتُمۡ مِّنۡ قُوَّۃٍ ۱۰،الانفال: ۶۰) ترجمۂ کنز الایمان: اور ان کے لئے تیار رکھو جو قوت تمہیں بن پڑے ۔‘‘ (پھر فرمایا:) جان لو! قوت تیر اندازی ہے، جان لو! قوت تیر اندازی ہے،جان لو! قوت تیر اندازی ہے۔ (۱)

تیر اندازی سیکھ کر ترک کرنے کی مذمت:

{8}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے تیر اندازی سیکھی پھر اسے چھوڑ دیا وہ ہم میں سے نہیں یااُس نے میری نافرمانی کی۔‘‘ (۲)

{9}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے تیر اندازی سیکھی پھر چھوڑ دی اس نے میری نافرمانی کی۔‘‘ (۳)

{10}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے تیر اندازی سیکھی پھرچھوڑدی اس نے ایک نعمت کا انکار کر دیا۔‘‘ (۴)

ایک تیر کی وجہ سے جنت میں جانے والے:

{11}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّایک تیر کے بدلے 3 آدمیوں کوجنت میں داخل فرما ئے گا: (۱)…ایک، بھلائی کی امید رکھتے ہوئے تیر بنانے والا (۲)… دوسرا، تیر چلانے والا اور(۳)… تیسرا، تیر انداز کو تیر پکڑانے والا تا کہ وہ تیر مارے (یعنی امداد اور قوت دینے کے لئے مجاہد کو مال دینے والا)۔ لہٰذا تیر اندازی کرو اور (گھوڑے کی) سوار ی کرو، مجھے تمہارے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضل الرمی والحث علیہ…الخ، الحدیث:۴۹۴۶،ص۱۰۲۰۔

2المرجع السابق، الحدیث:۴۹۴۹،’’تعلم‘‘بدلہ’’علم‘‘۔

3سنن ابن ماجہ، ابواب الجھاد، باب الرمی فی سبیل اﷲ، الحدیث:۲۸۱۴،ص۲۶۴۷۔

4المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۵۴۴،الجزء الاول،ص۱۹۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن