30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روزِ محشر کی کامیابی یا خسارے کا بیان:
{3}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے تو جس نے انہیں راہِ خدا میں تیار کرتے ہوئے باندھا اور ثواب کی نیت سے راہِ خدا میں ان پرخرچ کیا تو ان کی شِکم سیری، بھوک، تروتازگی، پیاس،بول وبراز بروزِ قیامت اس کے میزان میں کامیابی کا باعث ہوں گے اور جس نے انہیں ریا کاری، دِکھاوے اورتکبر کے لئے باندھا تو ان کی شِکم سیری، بھوک، تروتازگی، پیاس اوربول وبراز قیامت کے دن اس کے میزان میں خسارے کا باعث ہوں گے۔‘‘ (۱)
{4}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’گھوڑے 3 قسم کے ہیں :(۱)…رحمنعَزَّوَجَلَّکے گھوڑے(۲)… انسان کے گھوڑے اور(۳)…شیطان کے گھوڑے۔ رحمنعَزَّوَجَلَّ کے گھوڑے وہ ہیں جو جہاد میں استعمال کئے جائیں اور جن کے ذریعے اللہ عَزَّوَجَلَّکے دشمنوں کو قتل کیا جائے اور انسان کے گھوڑے وہ ہیں جن سے نسل بڑھائی جائے اور جن پر سامان لادا جائے اور شیطان کے گھوڑے وہ ہیں جن پر بازی لگائی جائے اور جوأ کھیلا جائے۔‘‘ (۲)
{5}…ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :’’شیطان کے گھوڑے وہ ہیں جن پرجوأکھیلاجائے اوربازی لگائی جائے۔‘‘ (۳)
{6}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’گھوڑے تین قسم کے ہیں : ایک وہ جنہیں انسان راہِ خدامیں جہاد کے لئے باندھتا ہے تو ان کی قیمت ذریعۂ ثواب ہے، ان کی سواری بھی ذریعۂ ثواب ہے اور ان کا ادھار بھی ذریعۂ ثواب ہے اور ایک وہ ہیں جن پر انسان جوأ کھیلتا اور بازی لگاتا ہے، ان کی قیمت بھی بوجھ ہے اور ان کی سواری بھی بوجھ ہے اور تیسرے وہ جو نسل بڑھانے کے لئے رکھتا ہے، اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ چاہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ فقر سے رکاوٹ بن جائیں۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث اسماء ابنۃ یزید، الحدیث:۲۷۶۴۵،ج۱۰،ص۴۳۶۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۷۰۷،ج۴،ص۸۰۔
3…المسند للامام احمد ابن حنبل، مسند عبد اﷲ بن مسعود، الحدیث:۳۷۵۶،ج۲،ص۵۰۔
4…المسند للامام احمد ابن حنبل،حدیث ابی جبیرۃ الضحاک، الحدیث:۲۳۲۹۰،ج۹، ص۷۰، بتغیرٍ قلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع