30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب المسابقۃ والمناضلۃ
(تیر اندازی کا مقابلہ کرنا اور گھڑ دوڑ کرنا)
کبیرہ نمبر406: بطورِ تکبر، مقابلہ بازی یا جواکھیلنے کے
لئے گھوڑے وغیرہ رکھنا
کبیرہ نمبر407: بازی یا جوے کے لئے تیراندازی کا مقابلہ کرنا
کبیرہ نمبر408: سیکھنے کے بعد بے رغبتی سے تیر اندازی
چھوڑ دینا
(اگر تیر اندازی چھوڑنا دُشمن کے غلبے اور مسلمانوں کو حقیر جاننے کا باعث بنے تو کبیرہ گناہ ہے)
{1}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’گھوڑے 3 قسم کے ہیں ، کسی کے لئے بوجھ،کسی کے لئے پردہ اور کسی کے لئے اجر کا باعث ہیں۔ جس کے لئے بوجھ ہیں اس سے مراد وہ شخص ہے جو انہیں ریا، فخر اور اہلِ اسلام سے دشمنی کے لیے باندھے، یہ اس کے لئے بوجھ ہیں۔‘‘ (۱)
{2}… ایک روایت میں ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’وہ گھوڑے بندے پر بوجھ ہیں جنہیں وہ برائی، ریا کاری، غرور اور تکبر کے لئے رکھتا ہے۔‘‘ (۲)
حدیث ِ پاک کی شرح:
اس سے مراد وہ شخص ہے جو تکبر اور بڑائی ظاہر کرنے اور کمزور ومسکین مسلمانوں پر اپنی برتری قائم رکھنے کے لئے گھوڑے رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الزکاۃ، باب اثم مانع الزکاۃ، الحدیث:۲۲۹۰،ص۸۳۳۔
2…صحیح ابن حزیمۃ، کتاب الزکاۃ، باب ذکر اسقاط الصدقۃ…الخ، الحدیث:۲۲۹۱،ج۴،ص۳۲، ملتقطاً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع