دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سیِّدُنا علامہ جلال بلقینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے اعتراضات اور ان کے جوابات

اعتراضات:

(۱)…غیبت پر عذاب کی کوئی وعید احادیث ِ مبارکہ میں نہیں آئی۔(۲)…مذکورہ حدیث ِ پاک اس کے کبیرہ ہو نے پر دلالت نہیں کرتی بلکہ اس کی حرمت اور اس سے جھڑکنے پر دلالت کرتی ہے۔

جوابات:

دوسرے اعتراض کا جواب تو بالکل واضح ہے کیونکہ یہ بات کسی پر مخفی نہیں کہ مذکورہ حدیث ِ پاک میں بیان کردہ عذاب انتہائی شدید عذاب ہے اور کبیرہ تو ہوتا ہی وہ گناہ ہے جس میں شدید وعید پائی جائے اور یہ بھی ایک شدید وعید ہی ہے۔

پہلے اعتراض کا جواب بھی واضح ہے کیونکہ جس نے بھی میری ذکر کردہ احادیث مبارکہ میں غور و فکر کیا وہ جان لے گا کہ غیبت میں شدیدترین اوربہت بڑا عذاب پایا جاتا ہے۔ جیسا کہ صحیح احادیث مبارکہ میں ہے کہ [(۱)…غیبت سود سے بڑھ کر ہے (۲)…اگر اسے سمندر کے پانی میں ڈال دیاجائے تو اسے بھی بدبودار کر دے (۳)…جہنمی جہنم میں مردار کھا رہے تھے (۴)…ان کی فضا بدبودار تھی اور (۵)…انہیں قبروں میں عذاب دیا جا رہاتھا۔]،ان میں سے بعض احادیث ہی اس کے کبیرہ ہونے کے لئے کافی ہیں۔ پس جب یہ ساری جمع ہو جائیں تو پھر غیبت کرنا کیونکر کبیرہ گناہ نہ کہلائے گا؟ یہ تو صحیح احادیثِ مبارکہ میں ہے اور اس کے علاوہ غیر صحیح احادیث مبارکہ میں اس سے بھی اشد وعیدیں ہیں ، لہٰذا غیبت کے کبیرہ ہونے پر کثیر صحیح احادیث مبارکہ دلالت کرتی ہیں لیکن اس کے مفسدات میں اختلاف کے اعتبار سے اس کے کم یا زیادہ ہونے میں اختلاف ہے۔ جیسا کہ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)کا قول گزر چکا ہے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ’’غیبت ایک لاعلاج بیماری اور ایسا زہر ہے جو زبانوں پر ٹھنڈے صاف شفاف پانی سے بھی زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔‘‘

{62}صاحب ِ جَوَامِعُ الْکَلِم(۱)(یعنی حضرت سیِّدُنا محمد مصطفی صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) نے اپنے اس فرمانِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1… جوامع الکلم سے مراد ایسے کلمات ہیں جو عبارت کے لحاظ سے مختصر اور معانی ومطالب کے لحاظ سے جامع ہوں۔(کوثر الخیرات، ص۵۵)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن