30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{8}… حضرت سیِّدُنا صفوان بن سلیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہبیان کرتے ہیں کہ حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جس نے کسی عہد والے پر ظلم کیا یا اس کا عہد توڑا یا اسے طاقت سے زیادہ کام کا پابند کیا یا اس کی خوشی کے بغیر اس سے کوئی چیز لے لی تو میں قیامت کے دن اُس سے جھگڑا کروں گا۔‘‘ (۱)
{9}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جو شخص کسی کو امان دے کر قتل کر دے تو میں قاتل سے بری ہوں اگرچہ مقتول کافر ہو۔‘‘ (۲)
{10}… ایک روایت میں ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’وہ(یعنی کسی کو امان دے کر قتل کرنے والا) قیامت کے دن غدَّاری کا جھنڈا اُٹھا ئے ہو گا۔‘‘ (۳)
{11}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے کسی عہد والی جان کو ناحق قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا حالانکہ جنت کی خوشبو 100سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۴)
{12}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جس نے کسی عہد والی جان کو دورانِ عہد ناحق قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا جبکہ جنت کی خوشبو500 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۵)
{13}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’خبردار! جس نے کسی معاہد (یعنی جس سے معاہدہ کیا گیا ہو) کو قتل کیا جس کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ذِمَّہ تھا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّکا ذمہ توڑ دیا،پس وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا حالانکہ اس کی خوشبو 70 سال کی مسافت سے آئے گی۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود، کتاب الخراج، باب فی تعشیر اھل الذمۃ اذا اختلفوا بالتجارۃ، الحدیث:۳۰۵۲،ص۱۴۵۳۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الجنایات،باب ذکرالزجرعن قتل…الخ،الحدیث:۵۹۵۰،ج۷،ص۵۸۸۔
3…سنن ابن ماجہ، ابواب الدیات، باب من امن رجلا علی دمہ فقتلہ، الحدیث:۲۶۸۸،ص۲۶۳۸۔
4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب اخبارہ…الخ، باب وصف الجنۃ واھلھا، الحدیث:۷۳۳۹،ج۹،ص۲۳۹۔
5…المرجع السابق، الحدیث:۷۳۴۰۔
6…جامع الترمذی، ابواب الدیات، باب من جاء فیمن یقتل نفسا معاھدا، الحدیث:۱۴۰۳،ص۱۷۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع