30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیمت کھا لی اور (۳) جس نے کسی مزدور کو اُجرت پر رکھا پھر اس سے پورا کام لیا مگر اس کی اُجرت نہ دی۔‘‘ (۱)
بروزِ قیامت دھوکے باز کی نشانی:
{3}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّجب اَوَّلِیْن وآخِرِیْن(یعنی اگلوں پچھلوں ) کو قیامت کے دن اکٹھا فرمائے گا تو ہر دھوکے باز کے لئے ایک جھنڈا بلند فرمائے گا جس سے وہ پہچانا جائے گا، کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔‘‘ (۲)
مسلمان کو دھوکا دینا:
{4}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مسلمانوں کا ذِمَّہ ایک ہے جس کی کوشش ان کا ادنیٰ شخص بھی کرتا ہے، لہٰذا جس نے کسی مسلمان کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی تو اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّقیامت کے دن اس کے فرض قبول فرمائے گا نہ نفل۔‘‘ (۳)
{5}… حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں جو بھی خطبہ ارشاد فرمایا اس میں فرمایا: ’’اس کا کوئی ایمان نہیں جوامانت دار نہیں اور اس کا کوئی دین نہیں جو وعدہ پورا نہیں کرتا۔‘‘ (۴)
قتل و غارت اور موت کا مسلَّط ہونا:
{7}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس قوم نے وعدہ خلافی کی ان کے درمیان قتل وغارت عام ہو گئی اور جس قوم میں برائی ظاہر ہوئی اللہ عَزَّوَجَلَّنے اُن پر موت کو مسلَّط کر دیا اور جس قوم نے زکوٰۃ روکی اللہ عَزَّوَجَلَّنے اُن سے بارش روک لی۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب البیوع، باب اثم من باع حرا، الحدیث:۲۲۲۷،ص۱۷۳، دون قولہ: العمل۔
2…صحیح مسلم، کتاب الجھاد، باب تحریم الغدر، الحدیث:۴۵۲۹،۴۵۳۵ ، ص۹۸۶۔
3…صحیح مسلم، کتاب الحج، باب فضل المدینۃ…الخ، الحدیث:۳۳۳۱،۳۳۲۷،ص۹۰۵۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک، الحدیث:۱۲۳۸۶،ج۴،ص۲۷۱۔
5…المستدرک،کتاب الجھاد، باب ما نقص قوم العھد قط…الخ، الحدیث:۲۶۲۳،ج۲،ص۴۶۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع