30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب الامان
کبیرہ نمبر402: امان ، ذمہ یا عہد والے کو قتل کرنا
کبیرہ نمبر403: اُ سے دھوکا دینا
کبیرہ نمبر404: اُس پر ظلم کرنا
اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:
وَاَوْفُوۡا بِالْعَہۡدِ ۚ اِنَّ الْعَہۡدَکَانَ مَسْـُٔوۡلًا ﴿۳۴﴾ (پ۱۵،بنی اسرائیل :۳۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اور عہد پورا کرو بیشک عہد سے سوال ہونا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوْفُوۡا بِالْعُقُوۡدِ (پ۶،المائدۃ:۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو! اپنے قول پورے کرو۔
آیت ِ مبارکہ کی تفسیر:
یہاں عُقُود سے مراد عہد ہے اور ان میں وہ عہد اور امان بھی شامل ہے جو ہمارے اور مشرکوں کے درمیان ہے جیسا کہ بعض ائمۂ تفسیر نے فرمایا ہے۔
{1}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس میں 4 خصلتیں ہوں وہ پکا منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک خصلت پائی جائے اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے: (۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے (۳) جب عہد کرے تو دھوکادے اور (۴) جب جھگڑ اکرے تو گالی دے ۔‘‘ (۱)
{2}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے : ’’3 شخص ایسے ہیں کہ میں قیامت کے دن اُن کا مقابل ہوں گا:(۱)جس نے میرے نام پرعہدکیاپھرعہدشکنی کی(یعنی اُسے توڑدیا)(۲)جس نے کسی آزاد کو بیچا اور اس کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان، باب علامات المنافق، الحدیث:۳۴، ص۵، بتقدمٍ وتاخرٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع