30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ یتیم کا مال کھانا، جنگ سے فرار ہوجانا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، والدین کی نافرمانی کرنا، جھوٹ بولنا، خیانت کرنا، جادو کرنا، سود کھانا کبیرہ گناہ ہیں توحضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اس آیت ِ مبارکہ کو تم کس ضمن میں شمار کرتے ہو؟(پھر تلاوت فرمائی:)
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَشْتَرُوۡنَ بِعَہۡدِ اللہِ وَاَیۡمٰنِہِمْ ثَمَنًا قَلِیۡلًا (پ۳، اٰلِ عمران :۷۷)
ترجمۂ کنز الایمان:جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے ذلیل دام لیتے ہیں۔ (۱)
اور خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپانا بھی کبیرہ گناہ شما ر کیا گیا ہے اور اس کے متعلق صریح حدیث گزر چکی ہے۔ مذکورہ احادیث ِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ خیانت یہ ہے کہ امیر یااس کے علاوہ کسی غازی کا تقسیم سے پہلے مالِ غنیمت میں سے کوئی چیز اپنے لئے خاص کر لینا جبکہ وہ اسے لشکر کے امیر کے پاس نہ لائے تاکہ وہ خُمُس نکالے اگرچہ خاص کی گئی چیز کم ہی ہو۔ ہاں ! ہمارے نزدیک تقسیم سے پہلے مالِ غنیمت میں سے اپنے یا اپنے چوپائے کے کھانے کے لئے اس کے متعلق مذکور شرائط کے ساتھ کچھ لینا جائز ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
{…اچھی عادتوں کی نصیحت …}
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ43 صَفحات پر مشتمل رسالہ ، ’’ امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کی وصیتیں‘‘ صَفْحَہ27پرحضرت سیِّدُناامام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم نے اپنے ایک شاگرد کو یوں نصیحت فرمائی :’’تم ہر شخص کو اس کے مرتبے کے لحاظ سے عزت دینا، شُرَفا کی عزت اوراہلِ علم کی تعظیم وتوقیر کرنا ، بڑوں کاادب واحترام اور چھوٹوں سے پیار و محبت کرنا، عام لوگو ں سے تعلق قائم کرنا،فاسق وفاجر کو ذلیل ورُسوا نہ کرنا، اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کرنا، سلطان کی اہانت کرنے سے بچنا، کسی کوبھی حقیر نہ سمجھنا، اپنے اخلاق و عادات میں کوتاہی نہ کرنا، کسی پر اپنا راز ظاہر نہ کرنا، بغیر آزمائے کسی کی صحبت پر بھروسا نہ کرنا، کسی ذلیل وگھٹیاشخص کی تعریف نہ کرنا۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تفسیر الطبری ، النساء ، تحت الایۃ۳۱، الحدیث:۹۲۲۷،ج۴، ص۴۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع