دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

قبضۂ قدرت میں محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی جان ہے!وہ چادراس پرآگ بھڑکارہی ہے جواس نے تقسیم سے پہلے مالِ غنیمت میں سے لے لی تھی۔‘‘راوی فرماتے ہیں کہ لوگ خوف زدہ ہو گئے اور ایک شخص ایک یا دو تسمے لے کر حاضر ہوا اور عرض کی:میں نے یہ غزوۂ خیبر کے دن پائے تھے تو رسولِ عظیم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’یہ تسمہ آگ کا ہے یادونوں تسمے آگ کے ہیں۔‘‘ (۱)

قبر میں آگ کا کرتا:

{9}…حضرت سیِّدُنا ابورافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب عصر کی نماز پڑھ لیتے تو بَنِی عَبْد الاَشْہَل کے پاس تشریف لے جاتے اور ان کے پا س گفتگو فرماتے رہتے یہاں تک کہ مغرب کے لئے اذان یا اقامت کہی جاتی۔ حضرت سیِّدُنا ابورافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : (ایک دفعہ)حضور نبی ٔ کریم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجلدی جلدی نمازِ مغرب کے لئے تشریف لے جا رہے تھے کہ بقیعِ (غَرْقَد) کے مقام پر ہمارے پا س سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ’’تم پر افسوس! تم پر افسوس! تم پر افسوس!‘‘ اس بات سے میرے دل میں ڈر اور خوف پیدا ہوا اور میں پیچھے ہو گیا اور گمان کیا کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے فرما رہے ہیں ، آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: ’’کیا ہوا؟ جلدی چلو۔‘‘ میں نے عرض کی:’’ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ابھی کچھ ارشاد فرمایا ہے۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’تو تجھے کیا ہوا؟‘‘ میں نے عرض کی: ’’ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ پر افسوس فرمایا ہے۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’نہیں ، بلکہ وہ تو فلاں شخص ہے جسے میں نے فلاں قبیلے کے پاس صدقہ لینے کے لئے بھیجا اور اس نے ایک دَھاری دار چا در چُرا لی (یعنی اُونی چادر جسے عرب لوگ پہنتے ہیں )،بالآخرویسا ہی آگ کا کرتا اُسے (قبر میں ) پہنا دیا گیا۔‘‘ (۲)

{10}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے: ’’جو 3 خصلتوں سے بری ہو کر آیا وہ جنت میں داخل ہو گیا :تکبر ،خیانت اور قرض۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم ، کتاب الایمان، باب غلظ تحریم الغلول…الخ، الحدیث:۳۱۰، ص۶۹۷۔

2سنن النسائی ،کتاب الامامۃ ،باب الاسراع الی الصلاۃ من غیر سعی ،الحدیث:۸۶۳،ص۲۱۴۲۔

3الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الایمان،باب فرض الایمان، الحدیث:۱۹۸،ج۱، ص۲۱۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن