دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

خیانت نہ کرے تو اس کے سامنے دُشمن قدم نہ جما سکے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا حبیب بن مسلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے پوچھا: ’’کیا تمہارے سامنے دشمن بکری کا دودھ دوہنے کی دیر ٹھہرا رہتا ہے؟‘‘ تو انہوں نے جواباً کہا: ’’جی ہاں ! بلکہ تین دودھ والی بکریوں کے دودھ دوہنے کی دیر تک۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا ابوذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’ربِّ کعبہ کی قسم! تم نے خیانت کی ہے۔‘‘ (۱)

بروزِ قیامت خائن کی حالت:

{6}… حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور خیانت کا ذکر کیا اوراسے اور اس کے معاملہ کو بہت بڑا گناہ بتایا یہاں تک کہ ارشاد فرمایا: میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ بروزِ قیامت اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر بڑبڑانے والا اونٹ ہو اور وہ کہہ رہا ہو:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میری فریاد رسی فرمائیے۔‘‘ تو میں کہوں گا:’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے مقابلے میں تیرے لئے کچھ نہیں کر سکتا، میں تجھ تک احکام پہنچاچکا۔‘‘ میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ روزِ محشر اس حال میں آئے کہ اپنی گردن پر ایک ہنہنانے والا گھوڑا لئے ہو اور کہہ رہا ہو: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میری امداد فرمائیے۔‘‘ تو میں کہوں گا: ’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے مقابلے میں تیرے لئے کچھ نہیں کر سکتا،میں تجھ تک احکام پہنچاچکا۔‘‘ میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر ایک منمنانے والی بکری ہو اور وہ کہہ رہا ہو:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میری فریاد رسی فرمائیے۔‘‘ تو میں کہوں گا: ’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے مقابلے میں تیرے لئے کچھ نہیں کر سکتا، میں تجھ تک احکام پہنچاچکا ۔‘‘ میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پرکاغذ ( جس پر لوگوں کے حقوق لکھے ہوتے ہیں ) پھڑپھڑا رہا ہو اور وہ کہہ رہا ہو: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میری امداد فرمائیے۔‘‘ تو میں کہوں گا: ’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے مقابلے میں تیرے لئے کچھ نہیں کر سکتا،میں تجھ تک احکام پہنچاچکا۔‘‘میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ بروزِ قیامت اس حال میں آئے کہ اس کی گردن پر خاموش

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط، الحدیث:۸۱۰۸،ج۶،ص۸۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن