30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے، میں نے پوچھا:’’اے جبرئیل! یہ کون ہیں ؟‘‘تو انہوں نے عرض کی:’’یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے (یعنی غیبت کرتے) اور ان کی عزتوں پر حملہ (یعنی بے عزتی) کرتے تھے۔‘‘ (۱)
یہ حدیث ِ پاک غیبت کے کبیرہ ہونے پر دلالت نہیں کرتی بلکہ یہ تو صرف اس کی حرمت، اس سے نفرت دلانے اور اس سے جھڑکنے پر دلالت کرتی ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا علامہ جلال بلقینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کا کلام ختم ہو گیا ۔
حضرت سیِّدُنا علامہ جلال بلقینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے مؤقف کا جواب یہ ہے کہ’’اگر وَقِیْعَۃ مسلمان کو گالی دینے میں داخل ہے تو مسلمان کو گالی دینے کے ذکر کے ساتھ اس کا علیحدہ ذکر کیوں کیا گیا اور حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)نے فرمایا کہ’’جس نے اسے غیبت سے جدا کیا تو اس نے اسے کبیرہ بنا دیا اور غیبت کو صغیرہ بنا دیا۔‘‘ کیونکہ وَقِیْعَۃ سے جب گالی مراد لی جائے تو یہ کبیرہ گناہ ہوتا ہے اگرچہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے علاوہ کے بارے میں ہو تو پھر اس کے ساتھ تخصیص کیسے ہو سکتی ہے، لہٰذا حق یہ ہے کہ صرف وَقِیْعَۃ کو مطلقًاکبیرہ گناہ قرار دینا مشکل ہے اور جو کہتے ہیں کہ غیبت صغیرہ گناہ ہے اور وَقِیْعَۃ سے مراد غیبت ہے تو یہ واضح ہے مگر اہلِ علم اور حاملینِ قرآن کی عظمت و بزرگی ان کے معاملے میں سختی کا تقاضا کرتی ہے تا کہ لوگ ان کی خامیاں نکالنے سے باز رہیں اور جو کہتے ہیں کہ غیبت کبیرہ گناہ ہے یاوَقِیْعَۃ سے مراد گالی لیتے ہیں تو وَقِیْعَۃ کو علیحدہ ذکر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سوائے اس کے کہ اس کی شدت میں تاکید پیدا کی جائے۔ اور علامہ زرکشی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بھی وَقِیْعَۃ سے غیبت مراد لی ہے۔ پس اس سے حضرت سیِّدُنا علامہ جلال بلقینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کا واضح رد ہو جاتا ہے۔
غیبت کے کبیرہ گناہ ہونے کے متعلق قرآنی مثال سے مذکورہ مفید معنی رد ہوجاتا ہے اس لئے کہ غیبت کے معاملہ میں جھڑک اور سختی پائی جاتی ہے کیونکہ مردار کا گوشت کھانا کبیرہ گناہ ہے، اسی طرح جو چیز اس کے مشابہ ہو بلکہ غیبت اس سے بھی زیادہ فساد والی ہے۔ اسی وجہ سے علامہ زرکشی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے ارشاد فرمایا:’’ان پر تعجب ہے جو مردار کھانے کو کبیرہ گناہوں میں شمار کرتے ہیں اور غیبت کو کبیرہ گناہوں میں شمار نہیں کرتے حالانکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے مردار آدمی کا گوشت کھانے کی طرح قرار دیا ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود ،کتاب الادب ،باب فی الغیبۃ،الحدیث:۴۸۷۸،ص۱۵۸۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع