دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر400: مالِ غنیمت میں دھوکا دینا

کبیرہ نمبر401: مالِ غنیمت چُھپانا

’’غنیمت میں دھوکے‘‘ کی مذمَّت میں آیاتِ قرآنیہ:

اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:

وَمَنۡ یَّغْلُلْ یَاۡتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ۚ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لَا یُظْلَمُوۡنَ ﴿۱۶۱ ۴، اٰل عمران :۱۶۱)

ترجمۂ کنز الایمان:اور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے اور جو چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی چھپائی چیزلے کر آئے گا پھر ہر جان کو ان کی کمائی بھرپور دی جائیگی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

’’ غنیمت میں دھوکے‘‘ کی مذمَّت میں احادیث ِ مبارکہ:

{1}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مالِ غنیمت پر مقرر کِرْکِرَہ نامی شخص فوت ہو گیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’وہ جہنم میں ہے۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْناُسے دیکھنے کے لئے گئے تو ایک قمیص پائی جو اس نے خیانت کر کے لی تھی۔‘‘ (۱)

{2}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی گئی: ’’آپ کا فلاں غلام شہید کر دیاگیا ہے۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’نہیں بلکہ وہ اس قمیص میں جہنم کی طرف دَھکیلا جا رہا ہے جو اس نے خیانت کرکے لی تھی۔‘‘ (۲)

{3}…خیبرکے دن صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے ایک صاحب فوت ہوگئے، صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَاننے حضور نبی ٔ پاکصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں اس کاذکرکیاتو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اپنے رفیق پرنمازپڑھو۔‘‘اس پر لوگوں کے چہروں کے رنگ بدل گئے تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الجھاد،باب القلیل من الغلول، الحدیث:۳۰۷۴، ص۲۴۷۔

2المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث رجل سمع النبی، الحدیث:۲۰۳۷۲،ج۷،ص۲۹۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن