دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{20}… حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیِّدعالم ،نُورِ مجسم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: ’’عنقریب تم(جہاد کے لئے) سر زمینِ شام کی طرف ہجرت کرو گے، اور یہ زمین تمہاری ہو جائے گی (یعنی تم فتح پاؤ گے) اور تمہیں پھوڑے یا پُھنسی جیسی ایک بیماری لگے گی جو انسان کی جِلد پر لگتی ہے جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّان کو مرتبۂ شہادت پر فائز فرمائے گا اور ان کے اعمال کو پاک کر دے گا۔‘‘

(پھرحضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے دُعا فرمائی :) اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! تو جانتا ہے کہ اگر معاذ نے یہ بات حضور نبی ٔ اکرم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سنی ہے تو اسے اور اس کے گھر والوں کو اس کا وافر حصہ عطا فرما۔‘‘ چنانچہ، انہیں طاعون کی بیماری لگ گئی اور ان میں سے کوئی بھی اس بیماری سے نہ بچا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کی اُنگلی میں طاعون کی بیماری لگی تھی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے تھے کہ مجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ میرے پاس اس کے بدلے سرخ اونٹ ہوں۔‘‘ (۱)

طاعون سے مرنے والوں کی فضیلت:

{21}… حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اَ شْعَرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’میری اُمَّت کی فنا طعن (یعنی جہاد میں نیزہ بازی کرنے) اور طاعون کے ساتھ ہو گی۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! طعن تو ہم نے جان لیا، لیکن طاعون کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’یہ تمہارے دشمن جنوں کی طرف سے کچوکا (یعنی حملہ وغیرہ) ہے اور ہر کچوکے میں شہادت ہے۔‘‘ (۲)

{22}… دوسری صحیح روایت میں یوں ہے:’’یہ تمہارے دشمن جنوں کی طرف سے کچوکاہے جو تمہارے لئے شہادت ہے۔‘‘ (۳)

{23}… حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث معا ذ بن جبل،الحدیث:۲۲۱۴۹، ص۲۵۴،بتغیرٍ قلیلٍ۔

2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی موسی الاشعری، الحدیث:۱۹۵۴۵،ج۷،ص۱۳۱۔

البحرالزخارالمعروف بمسند البزار،مسند ابی موسی الاشعری، الحدیث:۲۹۸۶،ج۸، ص۱۶۔

3…البحرالزخارالمعروف بمسند البزار، مسند ابی موسیٰ الاشعری، الحدیث:۳۰۹۱،ج۸،ص۹۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن