30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے ارشاد فرمایا:’’یہ عذاب تھا جو اللہ عَزَّوَجَلَّنے تم سے پہلوں پر بھیجا۔ پس اللہ عَزَّوَجَلَّنے اسے مؤمنین کے لئے رحمت بنا دیا۔ کوئی بندہ کسی شہر میں رہتا ہے اور (طاعون کی وبا پھیلنے پر بھی) وہ اسی شہر میں ٹھہرا رہتا ہے، صبر کرتے ہوئے اور اجر کی امید رکھتے ہوئے وہاں سے بھاگتا نہیں اور یقین رکھتا ہے کہ اسے وہی مصیبت پہنچے گی جو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے لئے لکھ دی ہے تو اس کے لئے شہید کی مثل اجر ہے۔‘‘ (۱)
{18}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’حضرت جبرئیل (عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)میرے پاس بخار اور طاعون لے کر آئے،میں نے بخار مدینہ میں روک لیا اور طاعون کو شام کی طرف بھیج دیا۔ پس طاعون میری اُمَّت کے لئے شہادت اور کافر پر گندگی ہے۔‘‘ (۲)
{19}… حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے شام میں خطبہ دیتے ہوئے طاعون کا ذکر کیا اور ارشاد فرمایا: ’’یہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّکی رحمت اور تمہارے نبیعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دُعا ہے۔ تم سے پہلے نیک لوگ اس سے فوت ہوئے ہیں ، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! معاذ کی اولاد پر اس رحمت کا حصہ اُتار۔‘‘ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنا مقام چھوڑا اور حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس تشریف لے گئے۔ حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
اَلْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیۡنَ﴿۱۴۷﴾٪ (پ۳،اٰل عمران :۶۰)
ترجمۂ کنز الایمان:اے سننے والے! یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے تو شک والوں میں نہ ہونا۔
توحضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ آیت ِ مبارکہ پڑھی:
سَتَجِدُنِیۡۤ اِنۡ شَآءَ اللہُ مِنَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾ (پ۲۳،الصافات:۱۰۲)
ترجمۂ کنز الایمان: خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب القدر، باب{قل لن یصیبنا الا ما کتب اﷲ لنا} التوبۃ:۵۱،الحدیث:۶۶۱۹،ص۵۵۴۔
جامع الاصول للجزری، کتاب الطب، الباب الثالث فی الطاعون…الخ،الحدیث:۵۷۳۱،ج۷،ص۶۷۵۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی عُسَیب، الحدیث:۲۰۷۹۳،ج۷،ص۳۹۳۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث معا ذ بن جبل، الحدیث:۲۲۱۴۶،ج۸،ص۲۵۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع