30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی مرجانا شہادت ہے۔‘‘ (۱)
{13}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جنت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون شہادت ہے، ڈوب جانا شہادت ہے،پیٹ کی بیماری شہادت ہے اور نفاس والی عورت کابچہ اسے اپنی کٹی ہوئی نال سے کھینچتے ہوئے جنت میں لے جائے گا۔‘‘ (۲)
{14}…ایک روایت میں ہے:’’بیت المقدس کاخادم،جلنے والااورسِل کی بیماری میں ہلاک ہونے والابھی شہید ہے۔‘‘ (۳)
سِل کی بیماری پھیپھڑوں میں لگتی ہے اور پسلیوں کی طرف جاتی ہے، بعض کے نزدیک اس سے مراد زُکام یا ٹھہرے ہوئے بخار کے ساتھ طویل کھانسی ہے اور بعض نے کچھ اور کہا ہے۔
{15}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی راہ میں شہید ہونے والے کے علاوہ 7 شہدا ہیں : پیٹ کی بیماری اور طاعون میں شہادت ہے، جلنے والا شہید ہے اور کسی چیز کے نیچے دَب کر مرنے والا اور بچے کے باعث مرنے والی عورت شہید ہے۔‘‘ (۴)
{16}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’طاعون ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔‘‘ (۵)
{17}… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے طاعون کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر،الحدیث:۴۶۰۷،ج۵،ص۶۸۔
الترغیب والترہیب،کتاب الجہاد،باب الترہیب من ان یموت…الخ،الحدیث: ۲۱۶۹،ج۲، ص۲۰۲۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث راشد بن حبیش، الحدیث:۱۵۹۹۸،ج۵،ص۴۱۷۔
3…المرجع السابق،’’السل‘‘بدلہ’’السیل‘‘۔
4…سنن ابی داود، کتاب الجنائز، باب فی فضل من مات بالطاعون، الحدیث:۳۱۱۱،ص۱۴۵۷۔
سنن النسائی، کتاب الجنائز، باب النہی عن البکاء علی المیت، الحدیث:۱۸۴۷، ص۲۲۰۹۔
5…صحیح البخاری،کتاب الجہاد، باب الشھادۃ سبع سوی القتل، الحدیث:۲۸۳۰، ص۲۲۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع