30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنے کی خواہش نہ کرو اور اللہ عَزَّوَجَلَّسے عافیت مانگو اور جب ان سے مقابلہ کرو تو صبر کرو۔‘‘ (۱)
جب امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے واپس لوٹنے کا ارادہ فرمایا جیسا کہ بیان ہو چکا ہے تو حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی:’’کیا آپ اللہ عَزَّوَجَلَّکی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں ؟‘‘ توامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’اے ابوعبیدہ! کاش! یہ بات تمہارے علاوہ کوئی اور کہتا ہاں ! ہم اللہ عَزَّوَجَلَّکی تقدیر سے اس کی تقدیر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔‘‘
اس کا معنٰی یہ ہے کہ انسان اُس سے فرار نہیں ہوسکتا جو اللہ عَزَّوَجَلَّنے اُس کے لئے مقدَّر فرما دیاہے لیکن اُس نے ہمیں خوف ناک، ہلاک کرنے والی اور ناپسندیدہ چیزوں سے خود کو بچانے کا حکم دیا ہے۔ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تمہارے اونٹ کسی وادی میں اُتر جائیں جس کے دوٹکڑوں میں سے ایک سر سبز و شاداب جبکہ دوسرابنجرہو تو کیا ایسا نہیں ہے کہ اگر وہ سر سبز و شاداب میدان میں چریں تو اللہ عَزَّوَجَلَّکی تقدیر سے چریں گے اور اگر سوکھے میں چریں تو بھی اللہ عَزَّوَجَلَّکی تقدیر سے چریں گے؟‘‘ چنانچہ،امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وہیں سے مدینہ طیبہ کی طرف لوٹ آئے۔ (۲)
شہادت کی مختلف صورتیں :
طاعون کے باعث ہلاک ہونے والے کے شہید ہونے کے متعلق دیگر احادیث ِ مبارکہ بھی مروی ہیں کہ جن میں راہِ خدامیں قتل ہونے والوں کے علاوہ دیگر شہدا کا بھی ذکر ہے۔ چنانچہ،
{9}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے دریافت فرمایا: ’’تم اپنے آپ میں کن لوگوں کو شہید شمار کرتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!جو اللہ عَزَّوَجَلَّکی راہ میں مارا جائے وہ شہید ہے۔‘‘( آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، البقرۃ، تحت الآیۃ۲۴۳،ج۲،الجزء الثالث، ص۱۷۷۔
صحیح مسلم،کتاب الجھاد،باب کراہۃ تمنی لقاء العدو …الخ، الحدیث:۴۵۴۲،ص۹۸۶۔
2…صحیح البخاری،کتاب الطب، باب ما یذکر فی الطاعون، الحدیث:۵۷۲۹، ص۴۸۹۔
الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، البقرۃ، تحت الآیۃ۲۴۳، ج۲،الجزء الثالث، ص۱۷۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع