دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

طاعون سے بھاگناجنگ سے بھاگنا ہے:

{5}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت بیان ہے:’’طاعون اونٹ کی گلٹی کی طرح ایک گلٹی ہے جو میری اُمَّت کو ان کے دُشمن جِنّوں کی طرف سے پہنچتی ہے جو اس پر ثابت قدم رہا وہ پڑاؤ ڈالے ہوئے (مقیم)شخص کی طرح ہے اور جسے یہ پہنچا وہ شہید ہے اور جو اس سے بھاگ کھڑا ہوا وہ جنگ سے بھاگنے والے کی طرح ہے۔‘‘ (۱)

{6}…(اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :) میں نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ طعن تو ہم نے جان لیا ہے لیکن طاعون کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’یہ پَھوڑے کی طرح ہوتا ہے جو بغلوں اور جلد میں نکلتا ہے اور اس میں لوگوں کے اعمال کی طہارت وپاکیزگی ہے اور یہ ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔‘‘ (۲)

حضرت سیِّدُناامام زکی الدین عبد العظیم منذری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیان تمام روایات کو ذکر کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں کہ ان روایات کی تمام اسناد حسن ہیں۔ (۳)

{7}… حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوطاعون کے بارے میں ارشاد فرماتے سنا: ’’طاعون سے بھاگنے والا جنگ سے بھاگنے والے کی طرح ہے اور جس نے اس میں صبر کیا اس کے لئے شہید کی مثل اجر ہے۔‘‘ (۴)

تنبیہ:اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے جو کہ اکثر مفسِّرِینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی تفسیر کی بنا پر آیت ِ مبارکہ سے واضح ہے اور مذکورہ احادیث ِ طیبہ سے بھی یہی ظاہر ہے۔ کیونکہ ان میں جنگ سے بھاگنے سے تشبیہ دینا تقاضا کرتا ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہونے میں اس کی مثل ہو۔ اگرچہ تشبیہ دو متشابہ اشیا کے ہر اعتبار سے برابر ہونے کا تقاضا نہیں کرتی لیکن اس کا یہاں پر لانا خاص کبیرہ گناہ ہونے میں دونوں میں برابری کا تقاضا کرتاہے کیونکہ اس تشبیہ سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…مسند ابی یعلی الموصلی، مسند عائشۃ، الحدیث:۴۶۴۵،ج۴، ص۱۷۹۔

2…الترغیب والترہیب،کتاب الجہاد، باب الترہیب من ان یموت…الخ، الحدیث:۲۱۸۴،ج۲،ص۲۰۶۔

3…المرجع السابق، تحت الحدیث:۲۱۸۴۔

4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد اﷲ، الحدیث:۱۴۷۹۹،ج۵،ص۱۲۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن