دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

معتزلہ کہتے ہیں کہ مُردے کو زندہ کرنا خلاف ِعادت فعل ہے جس کا اظہار نبی کے معجزہ سے ہی ہو سکتاہے لیکن اہلِ سنت نے اس کا یہ جواب دیا کہ ولی کی کرامت اور غیرِ ولی سے بھی خرقِ عادت فعل صادر ہو سکتا ہے اور اس کا انکار کرناعناد اور دشمنی ہے اور ان کی گمراہ فاسد عقلوں سے ایسی بات بعید نہیں۔

انہیں زندہ کرنے کا سبب ان کی باقی ماندہ زندگی کو پورا کرنا تھا اور واقعہ میں گزر چکا ہے کہ ان پر اچانک موت آئی تھی جیسے نیند آتی ہے اور انہوں نے موت کی شدَّت اور تکالیف کا مشاہدہ نہ کیا تھا۔ اس سے معتزلہ کے اس قول کارد ہوگیا کہ’’ موت کے قریب اس کی علامات اور تکالیف کا مشاہدہ ضروری ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اگر وہ زندہ تھے تو ضروری ہے کہ انہیں وہ اشیا یاد رہتیں کیونکہ بڑی اشیا عقلِ کامل کے ساتھ نہیں بھولتیں اور ان کے وہ علوم بھی باقی رہتے اور اگر دوبارہ زندہ ہونا مان لیا جائے تو وہ مکلَّف نہ رہیں گے جیسا کہ (موت کی تکالیف دیکھ لینے کے بعد) وہ آخرت میں مکلَّف نہ ہوں گے۔‘‘ ہم لازمی طور پر یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے موت کی سختیوں کا مشاہدہ کیا اوراس سے مذکورہ باتیں لازم نہیں آتیں کیونکہ ہوسکتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّنے زندہ کرنے کے بعد انہیں وہ مصیبت بھلا دی ہو جوانہیں پہنچی تھی یہاں تک کہ بقیہ زندگی میں وہ مکلَّف رہے جسے پورا کرنے کے لئے انہیں زندہ کیا گیا تھا۔ (۱)

طَاعُوْن کا معنی:

حضرت سیِّدُنا امام جوہری عَلَـــیْہِرَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’طَاعُوْن، طَعْنٌ سے فَاعُوْل کے وزن پر ہے۔ مگر جب اسے اپنی اصل سے پھیرا گیا تو بیماری کے ساتھ موت پر دلالت کرنے والا بنا دیاگیا۔‘‘ (۲)

اور اس معنی کا دارومدار دونوں (یعنی موت اور وبا )کے ایک جیسا ہونے پر ہے لیکن صحیح قول اس کے برعکس ہے کیونکہ وباسے مراد وہ عام موت ہے جس کا سبب پوشیدہ ہو اور طاعون ریت کے باریک ذرّات کی طرح چھوٹے چھوٹے دانوں سے ہوتا ہے جو بدن کے اندر سے نکل کر بغلوں کی طرح پوری جِلد پر پھیل جاتے ہیں۔

اُمَّت کا خاتمہ دو چیزوں سے ہو گا:

{3}… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1اللباب فی علوم الکتاب ، البقرۃ، تحت الآیۃ۲۴۳،ج۴، ص۲۵۰۔

2الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، البقرۃ، تحت الآیۃ۲۴۳،ج۲،الجزء الثالث،ص۱۷۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن