30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیادہ محتاط ہیں ، اگر ہم بھی ان کی طرح کرتے تو نجات پا جاتے اب اگر دوبارہ طاعون آیا تو ہم بھی ایسے علاقے میں چلے جائیں گے جہاں کوئی بیماری نہ ہو گی۔‘‘ آئندہ سال پھر طاعون آیا تو وہاں رہنے والے عام لوگ بھاگ کھڑے ہوئے اور ان کی تعداد30ہزار تھی۔
بعض کہتے ہیں کہ وہ 70 ہزار تھے۔ بعض کے نزدیک 3 ہزار تھے۔ حضرت سیِّدُنا واحدی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ 3 ہزار سے کم تھے اور نہ ہی یہ کہا کہ وہ 70 ہزار سے زائد تھے۔ لفظی توجیہ یہ ہے کہ ان کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ تھی، یہ جمع کثرت ہے کیونکہ 10 اور اس سے کم تعداد کے لئے اُ لُوف (الْفٌکی جمع) شاذ ونادر یعنی کبھی کبھی ہی استعمال ہوتا ہے ۔
یہاں تک کہ وہ ایک کُشادہ وادی میں اُترے اور اسی میں اپنی نجات سمجھی۔ وادی کے اوپر اور نیچے سے ایک ایک فرشتے نے انہیں کہا: مر جاؤ۔ پس وہ تمام مر گئے اور ان کے جسم بوسیدہ ہو گئے۔
ایک قول کے مطابق بنی اسرائیل کے تیسرے خلیفہ حضرت سیِّدُنا حزقیل عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان مُردوں کے پاس سے گزرے۔ آپ عَلَـــیْہِ السَّلَامحضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وصال(ظاہری) کے بعد تیسرے خلیفہ ہوئے ۔پہلے خلیفہ حضرت سیِّدُنا یوشع بن نون ،دوسرے حضرت سیِّدُنا کالب بن یوقنا اورتیسرے یہی اِبْنِ عَجُوْزحضرت سیِّدُنا حزقیل عَلَـیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تھے۔انہیں اِبْنِ عَجُوْز(یعنی عمر رسیدہ عورت کابیٹا)اس لئے کہا جاتاہے کہ ان کی والدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہَانے کبر سِنی اور بانجھ پن میں اللہ عَزَّوَجَلَّسے بچے کا سوال کیا تھا ۔
دوسرا قول حضرت سیِّدُنا حسن اور مقاتل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا کاہے کہ گزرنے والے حضرت سیِّدُنا ذوالکفل عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامتھے کیونکہ انہوں نے 70انبیاءے کرامعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی کفالت فرمائی اور انہیں قتل سے بچایا۔
بہرحال حضرت سیِّدُنا حزقیلعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جب ان مُردوں کے پاس سے گزرے تو حیران و متعجب ہوکرکھڑے ہو گئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی: ’’کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں کوئی نشانی دکھاؤں ؟‘‘ عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘ کہا گیا کہ انہیں بلند آواز سے کہو: ’’اے ہڈیو! اللہ عَزَّوَجَلَّتمہیں اکٹھاہونے کا حکم دیتا ہے۔‘‘ پس وہ ایک دوسری کی طرف اُڑتی ہوئی آئیں یہاں تک کہ مکمل ہو گئیں پھر اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع