دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

لگانا، مومن کو (ناحق) قتل کرنا، جنگ سے فرار ہو جانا اور جادو کرنا(سودکھانا اوریتیم کامال کھانا)۔‘‘ (۱)

{8}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اہلِ یمن کی طرف ایک مکتوب لکھا جس میں فرائض، سنتیں اور دیتیں لکھی ہوئی تھیں اور حضرت سیِّدُنا عمرو بن حزم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دے کر بھیجا۔ اس میں یہ بھی تھا: ’’یقینا بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک سب سے بڑے گناہ یہ ہوں گے: اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا، مومن کو (ناحق) قتل کرنا، جنگ کے دن فرار ہو جانا، والدین کی نافرمانی کرنا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، جادو سیکھنا، سود کھانا اور یتیم کا مال کھانا۔‘‘ (۲)

{9}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’3 گناہوں کی موجودگی میں کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا: (۱)… اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)… والدین کی نافرمانی کرنا اور (۳)… جنگ سے فرار ہوجانا ۔‘‘ (۳)

پانچ گناہوں کا کوئی کفارہ نہیں :

{10}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّسے اس حال میں ملا کہ اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا اور ثواب کے لئے بخوشی زکوٰۃ ادا کی اورحق سن کر اطاعت کی تو اس کے لئے جنت ہے یا وہ جنت میں داخل ہو گا اور5گناہوں کا کوئی کفارہ نہیں : (۱)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)…کسی کو ناحق قتل کرنا (۳)… کسی مومن پر تہمت لگانا (۴)…جنگ سے فرار ہو جانا اور (۵)…جھوٹی قسم کھاکر ناحق کسی کا مال ہڑپ کر لینا۔‘‘ (۴)

{11}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے منبر اقدس پر تشریف فرما ہو کر ارشاد فرمایا: ’’مجھے قسم ہے،مجھے قسم ہے۔‘‘ اس کے بعد نیچے تشریف لاکر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1مسند ابن الجعد، الحدیث:۳۳۰۳،ص۴۷۷،’’ہن سبع‘‘بدلہ’’ہن تسع‘‘۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب التاریخ، باب کتب النبی، الحدیث:۶۵۲۵،ج۸،ص۱۸۰،۱۸۱۔

3المعجم الکبیر، الحدیث:۱۴۲۰،ج۲،ص۹۵۔

4المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۸۷۴۵،ج۳،ص۲۸۶،’’بھت‘‘بدلہ’’نھب‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن