دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے دن پیٹھ پھیر لینا اور (۷)… پاک دامن سیدھی سادی مومن عورتوں پر تہمت لگانا۔‘‘ (۱)

{2}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، مسلمان کو(ناحق) قتل کرنا اور جنگ کے دن فرار ہو جانا۔‘‘ (۲)

{3}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے دریافت فرمایاگیا: ’’کبیرہ گناہ کون سے ہیں ؟ ‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جنگ سے فرار ہو جانا۔‘‘ (۳)

{4}… ایک روایت میں یوں ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، جنگ سے فرار ہو جانا اور کسی کو (ناحق) قتل کرنا۔‘‘ (۴)

{5}… سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کبیرہ گناہ 7 ہیں : ان میں پہلا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا پھر کسی کو ناحق قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کامال کھانا، جنگ کے دن فرار ہو جانا اور پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا ہے۔‘‘ (۵)

{6}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’7 کبیرہ گناہوں سے بچو:(3ان میں سے یہ ہیں :) (۱)اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)لوگوں کو (ناحق)قتل کرنا اور(۳) جنگ سے فرار ہونا۔‘‘ (۶)

{7}… حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا کہ میں نے حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا: ’’کبیرہ گناہ 7 ہیں۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’وہ کون سے ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، پاک دامن عورتوں پر تہمت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب المحاربین، باب رمی المحصنات…الخ، الحدیث:۶۸۵۷، ص۵۷۲۔

2سنن النسائی، کتاب المحاربۃ(تحریم الدم)، باب ذکر الکبائر، الحدیث:۴۰۱۴،ص۲۳۵۰۔

3جمع الجوامع ، قسم الاقوال ، حرف المیم ، الحدیث:۲۱۴۴۵،ج۷، ص۱۰۹۔

4المعجم الکبیر، الحدیث:۵۶۳۶،ج۶،ص۱۰۳۔

5الترغیب والترہیب،کتاب البیوع، باب الترہیب من الربا، الحدیث:۲۸۷۲،ج۲، ص۴۰۳۔

6المعجم الکبیر، الحدیث:۵۶۳۶،ج۶، ص۱۰۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن