دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حاکم زجر وتوبیخ اور سزا کے طور پرمطلقًاایسا کر سکتا ہے اور جو دُرُشت کلام سے بھی باز نہ آئے تو اسے ہاتھ سے مار سکتا ہے اور اگر وہ اسلحہ سونتے بغیر باز نہ آئے خواہ وہ اکیلاہو یا جماعت کے ساتھ تو ایسا کریں لیکن قابلِ اعتماد بات یہ ہے کہ حکمران کی اجازت سے ایسا کریں۔حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُناامام ابوحامد محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی (متوفی۵۰۵ھ) فرماتے ہیں کہ ’’حکمران کی اجازت ضروری نہیں۔‘‘ (۱)

ایک قول کے مطابق قیاس کا تقاضابھی یہی ہے جیسا کہ اپنے فسق کی حمایت میں بولنے والے فاسق کو قتل کرنا جائز ہے اور اگر کسی برائی کے مرتکب نے حق بات سمجھانے والے کو قتل کر دیا تو وہ شہید ہے اور اسی طرح بادشاہ کو بھی نصیحت کی جائے گی اور اگر اس کے نقصان پہنچانے کا اندیشہ نہ ہو تو نہ ماننے کی صورت میں اس سے سخت کلامی کی جائے گی خواہ نصیحت کرنے والا اس کی پادا ش میں قتل ہو جائے ۔ کیونکہ صحیح حدیث ِ پاک میں ہے کہ،

{36}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’افضل شہید حضرت حمزہ ہیں اور وہ شخص جس نے ظالم حکمران کے سامنے کھڑے ہو کر اسے (نیکی کا) حکم دیا اور (برائی سے) منع کیااوراس (حکمران) نے اسے قتل کر دیا۔‘‘ (۲)

اگر کسی شخص نے چوپائے کو کسی کا مال ضائع کرتے دیکھا تو اگر اس (چوپائے) سے خطرہ نہ ہو تو اسے روکنا واجب ہے اور اگر کسی کو اپنا عضو کاٹتے دیکھے تو روکے خواہ یہ چیز اس کے قتل کی طر ف لے جائے کیونکہ اس کا مقصد ممکنہ حد تک گناہوں کاراستہ بند کرنا ہے نہ کہ اس کی جان یا عضو کی حفاظت۔ اسی طرح جو اس کا مال ضائع کرنا چاہتا ہے یا اس کی بیوی سے برائی کرنا چاہتا ہے تو اسے روکے اگرچہ اسے قتل کرنا پڑے۔ جس عورت کے فسق کو جانتا ہو اگر اسے زینت کرتے اور رات کو باہر نکلتے دیکھے تو منع کرے اورجو ڈاکے ڈالنے میں مشہور ہواسے بھی منع کرے جبکہ وہ راستے میں اسلحہ لے کر کھڑا ہو اور بیٹا اپنے والدین کو نرمی سے نیکی کرنے اور برائی سے رُکنے کی گزارش کرے اور انتہائی ضرورت کے بغیر انہیں نہ ڈرائے اور اگر برائی سے منع کرنے میں مشغولیت اسے رزقِ حلال کمانے سے روکے تو منع کرنا چھوڑ دے بلکہ محض اپنے لئے، اپنے زیرکفالت لوگوں کے لئے اور قرض کی ادائیگی کے لئے کمائی کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…احیاء علوم الدین، کتاب الامر بالمعروف والنہی عن المنکر، الباب الثانی، ج۲،ص۳۸۷،مفہوماً۔

2…تاریخ بغداد ، الرقم ۳۴۰۹ اسحاق بن یعقوب ،ج۶، ص ۳۷۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن