30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۸)… نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے والے کے لئے تفتیش یا چھان بین کرنا جائز نہیں اور نہ ہی محض گمان کی وجہ سے کسی گھر پر دھاوا بولنا (یعنی زبردستی گُھسنا)جائز ہے۔
(۹)… اگر اسے کوئی بااعتماد شخص کسی کے متعلق خبر دے کہ وہ حرمت کو پامال کرنے والے حرام کام میں ملوَّث ہے تو وہ اس کی روک تھام کرے جیسے کسی کے متعلق خبر دے کہ فلاں شخص زنا کے لئے عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کئے ہوئے ہے یا کسی شخص کو قتل کرنے کے لئے تنہائی میں لے گیا ہے تو اس پر لازم ہے کہ اس گھر پر دھاوا بول دے اور اس کے متعلق چھان بین کرے۔
(۱۰)… اگر اسے کسی برائی کا یقینی علم ہو جائے جیسے وہ گانے بجانے کے آلات یا گانے والی لڑکیوں یا نشے میں مبتلا افراد کی آواز سنے تو گھر میں داخل ہو اور گانے کے آلات توڑ کر گانے والیوں کو باہر نکال دے۔
(۱۱)…کسی فاسق کے دامن کے نیچے سے شراب کی بو آ رہی ہو تو اسے اٹھا کر دیکھنا جائز نہیں۔
(۱۲)… بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ اگر اسے معلوم ہو کہ دامن کے نیچے سارنگی وغیرہ ہے تو بھی یہی حکم ہے یعنی دامن اُٹھا کر نہ دیکھے ۔
اس میں واضح طورپر غوروفکر کی ضرورت ہے بلکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے نیچے سارنگی ہے تو اُسے نکالے اور توڑ دے۔
تَجَسُّس کا مفہوم:
تجسُّس سے مراد یہ ہے کہ جب آپ کسی کام کے متعلق کسی کی چھان بین کریں تو آپ کا جاننا اس کے کرنے والے پر گراں گزرے۔
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا اس وقت ساقط ہو جاتا ہے جب ان کے سبب جان، مال، جسم یا عضو کے نقصان کا اندیشہ ہو یا دوسرے شخص کے موجودہ برائی سے بڑی برائی میں مبتلاہونے کا خوف ہویا اس کا غالب گمان ہو کہ برائی کا مرتکب دشمنی کرتے ہوئے اس میں زیادتی کرے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع