30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)…اس کے لئے جائز نہیں کہ کسی کو اس کے مذہب کے خلاف(یعنی دوسرا مذہب اختیار کرنے) پر مجبور کرے کیونکہ لوگوں پر اپنے امام(یعنی جس کی وہ تقلید کرتا ہواس ) کے علاوہ کے مذہب کی اتباع لازم نہیں۔
(۳)…مسلمانوں کو فرض اور سنت نمازوں کی پابندی کا حکم دے لیکن اوّل وقت سے تاخیر کرنے پر ان سے پُرسِش نہ کرے کیونکہ اس میں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اختلاف ہے۔
(۴)… ایسے کام کا حکم دے جس کا نفع عام ہو جیسے شہر کی دیوار تعمیر کرنا، محتاجوں کی مدد کرنا لیکن یہ کام بیت ُ المال کی رقم سے کرنا واجب ہے اور اگربیت المال میں کچھ نہ ہو یا(اس سے خرچ کرنے سے) ظلماً روک دیا جائے تو ایسے کام کرنا صاحب ِ قدرت خوشحال لوگوں پر لازم ہے۔
(۵)… اگر کوئی آدمی خوشحال شخص سے قرض طلب کرے تو حاکم اسے ٹال مٹول کرنے سے منع کرے۔
(۶)…اگر کوئی شخص تنہائی میں کسی عورت کے ساتھ کھڑا ہو تو اسے منع کرے اور کہے: اگر یہ تیری محرم ہے تو تہمت کی جگہوں سے اس کی حفاظت کر اور اگر اجنبیہ ہے تو اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے سے اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈر کیونکہ ایسا کرناحرام ہے۔
(۷)… عورت کے اولیا کو (حسب ونسب میں ) اس کے ہم پلہ مرد کے ساتھ اس کا نکاح کرنے کا حکم دے۔
(۸)… عورتوں کو اپنی عدَّت صحیح طریقے سے پوری کرنے کا حکم دے۔
(۹)… آقاکو غلاموں کے ساتھ نرمی کرنے کا حکم دے۔
(۱۰)… جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کرنے اور ان کے ساتھ نرمی کرنے کا حکم دے۔
(۱۱)… جو جہری (یعنی اونچی آواز سے قراء َت والی) نماز کو سراً پڑھے (یعنی اس میں آہستہ قرا ء َت کرے) یا اُس کے برعکس کرے یا اذان میں زیادتی کرے (جیسے رافضی کرتے ہیں ) یا کمی کرے تو اُسے منع کرے۔
(۱۲)…حُقُوقُ الْعِبَاد کے معاملے میں صاحب ِ حق کے مطالبہ کرنے سے پہلے اس سے پوچھ گَچھ نہ کرے جس پر کوئی حق لازم ہو۔
(۱۳)… قرض کے لئے نہ قید کرے، نہ مارے۔
(۱۴)… قاضیوں کو فیصلوں کے چھپانے یا اپنے فرائض میں کوتا ہی کرنے سے منع کرے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع