دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سے روکنا چاہئے اگرچہ یہ(یعنی مکروہ اوقات میں نماز پڑھنا) ہمارے نزدیک مکروۂ تنزیہی ہے کیونکہ اگر یہ حرام ہوتا تو صحیح قول کے مطابق وہ نماز ہی باطل ہوتی جیسا کہ اس مسئلہ کی شق موجود ہے۔ پس اس وقت نمازِ عید کا حکم نہ دینا اور مکروہ اوقات میں نماز پڑھنے سے نہ روکنا کبیرہ گناہ سے ملحق نہ ہو گا۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مکروۂ تنزیہی کبیرہ گناہ نہیں تو شاید حضرت سیِّدُنا امام رافِعی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کی اپنے اس قول سے بھی یہی مراد ہو کہ نیکی کا حکم نہ دینے اور برائی سے منع نہ کرنے میں مطلقًا توقُّف کی گنجائش ہے۔‘‘

حضرت سیِّدُنا جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے جو نمازِ عید کا حکم دینا واجب ذکر کیا ہے تو وہ مُحتَسِب(یعنی عوام کے معاملات کی نگرانی کرنے والے) کے ساتھ خاص ہے اور اس (خاص کرنے) سے شیخین (یعنی امام نَوَوِی و امام رافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا) اور اَلرَّوْضَۃ کے قول کے درمیان تطبیق ہو جاتی ہے، شیخین کا قول یہ ہے کہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے سے مراد شرعی واجبات کا حکم دینا اور حرام کاموں سے منع کرنا ہے اور اَلرَّوْضَۃ کا قول یہ ہے کہ نمازِ عید کا حکم دینا واجب ہے، اگرچہ ہم اسے سنت کہیں کیونکہ نیکی کاحکم دینا اطاعت ہی کا حکم دینا ہے خصوصاً جو کہ واضح شعار ہو۔ لہٰذا پہلا قول عام لوگوں کے متعلق ہے کہ صرف واجب اور حرام کاموں میں ان پرکسی بات کا حکم دینا اور منع کرنا لازم ہے اور دوسرا عوام کی نگرانی کرنے والے کے متعلق ہے۔ لہٰذا واضح شعار کا حکم دینا اس پر لازم ہو گا اگرچہ وہ واجب نہ ہو۔

حکمران و محتسب کی ذِمَّہ داریاں :

حکمران کے متعلق بڑے بڑے فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ اس کے لئے مستحب کا حکم دینا مستحب ہے۔ اس معاملے میں ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے کئی مقامات پر محتسب اور غیر محتسب کے درمیان فرق کیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ فرماتے ہیں : ’’اگر بادشاہ یا اس کے نائب نے نمازِ استسقاء یا اس کے روزے وغیرہ کا حکم دیا تو وہ واجب ہو جائے گا اور اگر عام شخص نے حکم دیا تو واجب نہ ہو گا۔‘‘

محتسب (یعنی قاضی، تفتیشی آفیسر) کے لئے ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے قول کے مطابق کئی خصوصی احکام ہیں :

(۱)…حکمران پر لازم ہے کہ وہ محتسب کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کا حکم دے کیونکہ اس کے حکم پر زیادہ عمل ہوتا ہے اگرچہ یہ دونوں کام اس کے ساتھ خاص نہیں۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن