دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نہ روکنا کبیرہ گناہ ہے جبکہ اس کے قائل یعنی صَاحِبُ الْعُدَّۃ نے غیبت کو مطلقًا صغیرہ گناہ قرار دیا ہے۔‘‘

لیکن یہ بات عقل میں کیسے آ سکتی ہے کہ غیبت بذاتِ خود تو صغیرہ گناہ ہو مگر اس سے منع نہ کرنا کبیرہ گناہ ہو۔ اس تفصیل سے یہ بات واضح ہو گئی کہ کبیرہ سے منع نہ کرنا کبیرہ گناہ اور صغیرہ سے نہ روکنا صغیرہ گناہ ہے۔

واجبات و فرائض کا حکم نہ دینا:

حضرت سیِّدُنا جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں کہ واجبات کے متعلق حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) نے ذکر فرمایا کہ واجبات مختلف ہیں ، اس کا معنٰی یہ ہے کہ مثال کے طور پر سلام کا جواب دینا واجب ہے اور دعوت قبول کرنا بھی واجب ہے(۱) لیکن ان دونوں کا مرتبہ نماز، زکوٰۃ، حج اور روزے سے کم ہے۔ لہٰذا باوجودِ قدرت نماز جیسے احکام کا حکم نہ دینا تو کبیرہ گناہ ہے مگر باوجودِ قدرت سلام کا جواب دینے یا دعوت قبول کرنے کا حکم نہ دینا کبیرہ گناہ نہیں۔

مستحبات کا حکم نہ دینا:

حضرت سیِّدُنا جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’مستحبات کا حکم نہ دینا کبیرہ گناہ نہیں۔ ایک قول کے مطابق یہ صغیرہ گناہ بھی نہیں۔ اس لئے کہ اس نیکی کا حکم دینا واجب ہے جس کا کرنا مکلَّف پر واجب ہو اور مکروہات سے منع کرنا اس طرح واجب نہیں جس طرح حرام کاموں سے منع کرنا واجب ہے بلکہ مستحبات کا حکم دینا اور مکروہات سے منع کرنا مستحب ہے۔ اَلرَّوْضَۃ میں نمازِعید کا حکم دینے کے واجب ہونے کے متعلق دو وجہیں ذکر کی گئیں اور واجب ہونے کو صحیح کہا گیا، اگرچہ ہم کہتے ہیں کہ عید کی نماز سنت ہے کیونکہ یہ واضح شعارہے(۲) ۔‘‘

حضرتِ مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کا تبصرہ:

(حضرت سیِّدُناامام ابنِ حجر مکی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی فرماتے ہیں :) ’’میری تحقیق کے مطابق مکروہ اوقات میں نماز پڑھنے

…………………………………..

1…مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّانمراٰۃ المناجیح ،جلد4، صفحہ74پراحناف کا مؤقف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ حق یہ ہے کہ ولیمہ ہو یا کوئی اور دعوتِ طعام، قبول کرنا سنت ہے۔‘‘

2 احناف کے نزدیک:’’ عید ین کی نماز واجب ہے۔‘‘(ماخوذ از بہارِ شریعت، عیدین کا بیان،ج۱،ص۷۷۹)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن